aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ہوئی"
آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئیہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی
زندگی یوں ہوئی بسر تنہاقافلہ ساتھ اور سفر تنہا
چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہےمیں نے جنت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے
وہ چہرہ کتابی رہا سامنےبڑی خوب صورت پڑھائی ہوئی
دل ٹوٹنے سے تھوڑی سی تکلیف تو ہوئیلیکن تمام عمر کو آرام ہو گیا
مدت ہوئی اک شخص نے دل توڑ دیا تھااس واسطے اپنوں سے محبت نہیں کرتے
اس نے بارش میں بھی کھڑکی کھول کے دیکھا نہیںبھیگنے والوں کو کل کیا کیا پریشانی ہوئی
جب بھی کشتی مری سیلاب میں آ جاتی ہےماں دعا کرتی ہوئی خواب میں آ جاتی ہے
بہت دنوں میں محبت کو یہ ہوا معلومجو تیرے ہجر میں گزری وہ رات رات ہوئی
میں بولتا گیا ہوں وہ سنتا رہا خاموشایسے بھی میری ہار ہوئی ہے کبھی کبھی
شب انتظار کی کشمکش میں نہ پوچھ کیسے سحر ہوئیکبھی اک چراغ جلا دیا کبھی اک چراغ بجھا دیا
بکھری ہوئی وہ زلف اشاروں میں کہہ گئیمیں بھی شریک ہوں ترے حال تباہ میں
ایک آنسو نے ڈبویا مجھ کو ان کی بزم میںبوند بھر پانی سے ساری آبرو پانی ہوئی
کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئیکہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
میں پھول چنتی رہی اور مجھے خبر نہ ہوئیوہ شخص آ کے مرے شہر سے چلا بھی گیا
کچھ بکھری ہوئی یادوں کے قصے بھی بہت تھےکچھ اس نے بھی بالوں کو کھلا چھوڑ دیا تھا
یاد آئی ہے تو پھر ٹوٹ کے یاد آئی ہےکوئی گزری ہوئی منزل کوئی بھولی ہوئی دوست
شبنم کے آنسو پھول پر یہ تو وہی قصہ ہواآنکھیں مری بھیگی ہوئی چہرہ ترا اترا ہوا
ہوئی مدت کہ غالبؔ مر گیا پر یاد آتا ہےوہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا
اب گھر بھی نہیں گھر کی تمنا بھی نہیں ہےمدت ہوئی سوچا تھا کہ گھر جائیں گے اک دن
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books