aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "یزیدی"
قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہےاسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
وقار خون شہیدان کربلا کی قسمیزید مورچہ جیتا ہے جنگ ہارا ہے
حسین آج بھی قائم ہے اپنی صورت پریزید چہرے بدلتا ہے ہر زمانے میں
جہاں جہاں بھی ہے نہر فرات کا امکاںوہیں یزید کا لشکر دکھائی دیتا ہے
دو چار دن کے ظلم نہیں ہیں یزید کےپیتے ہیں لوگ آج بھی پانی خرید کے
حسین رفعتیں تقسیم کرتا ہے اب بھییزید آج بھی رسوائیاں سمیٹتا ہے
یزید مورچہ جیتا تھا جنگ ہارا تھایہ سچ رگوں میں مرے انقلاب بھرتا ہے
مجھ کو کسی یزید کی بیعت نہیں قبولنیزے یہ رکھو آؤ مرا سر بھی لے چلو
کیا غم اگر یزید رہا اقتدار میںپرچم تو پھر حسین کا میر عوام ہے
سر اٹھاتے ہیں یہاں بھی عصر حاضر کے یزیدکل یہ خطہ بھی محاذ کربلا ہو جائے گا
یزید وقت ہوا جس گھڑی سے تخت نشیںہمارے نام کے خنجر ہر اک میں بٹنے لگے
یزید وقت مرا خوں بہانا چاہتا ہےوہ کربلا میں مجھے پھر سے لانا چاہتا ہے
یزید وقت کی نیندیں حرام ہوتی ہیںحسین اب بھی ترے اجتماع چہلم سے
یزید وقت نے اب کے لگائی ہے قدغنکہ بھول کر بھی نہ گائے کوئی ترانۂ عشق
پھر مسائل کے یزید آئے ہیں بیعت لینےگرم پھر معرکۂ کرب و بلا ہے مجھ میں
جب بھی اڑ جاتے ہیں ہر حال میں بیعت پہ یزیدپھر کفن اوڑھ کے انکار نکل آتے ہیں
کوئی تم میں یزید اور شبیر ہے کس کی تقصیر ہےلوگ کہنے لگے شہر کو کربلا شہر والو سنو
اگر ضمیر ہے تابوت بے حسی میں بندیزید شہر سے بیعت میں پھر قباحت کیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books