aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "یقیناً"
رنگ بدلا ہوا تھا پھولوں کاتم یقیناً اداس گزرے تھے
زندگی کی بھی یقیناً کوئی منزل ہوگییہ سفر ہی کی طرح ایک سفر ہے کہ نہیں
زندگی پیار بھری میں نے یقیناً جی ہےآپ پیتے ہیں تو لگتا ہے کہ میں نے پی ہے
یقیناً رہبر منزل کہیں پر راستا بھولاوگرنہ قافلے کے قافلے گم ہو نہیں سکتے
ہم یقیناً یہاں نہیں ہوں گےغالباً زندگی رہے گی ابھی
اس نے مجھ کو یاد فرمایا یقیناًجسم میں آیا ہوا ہے زلزلہ سا
مجھے تو لگتا ہے جیسے یہ کائنات تمامہے بازگشت یقیناً صدا کسی کی نہیں
لوٹ کر یقیناً میں ایک روز آؤں گاپلکوں پہ چراغوں کا اہتمام کر لینا
یقیناً آ گیا ہے مے کدے میں تشنہ لب کوئیکہ پیتا جا رہا ہوں کیفیت کم ہوتی جاتی ہے
جب بھی اس دیوار سے ملتا ہوں رو پڑتا ہوں میںکچھ نہ کچھ تو ہے یقیناً اس میں پتھر سے الگ
یقیناً سوچتا ہوگا وہ مجھ کواسے میں نے ابھی سوچا نہیں ہے
رات کی سرحد یقیناً آ گئیجسم سے سایا جدا ہونے لگا
وہ یقیناً ولی صفت ہوگاخیر سے جو بھی شر میں رہتا ہے
بات کچھ ہوگی یقیناً جو یہ ہوتے ہیں نثارہم بھی اک روز کسی شمع پہ جل کر دیکھیں
تو بچ رہے گا یقیناً یہ صرف آنکھوں میںبچایا تم نے نہ پانی جو وقت کے رہتے
یقین ہو تو کوئی راستہ نکلتا ہےہوا کی اوٹ بھی لے کر چراغ جلتا ہے
چاہئے خود پہ یقین کاملحوصلہ کس کا بڑھاتا ہے کوئی
تمہارے پاؤں کے نیچے کوئی زمین نہیںکمال یہ ہے کہ پھر بھی تمہیں یقین نہیں
نہیں نہیں میں بہت خوش رہا ہوں تیرے بغیریقین کر کہ یہ حالت ابھی ابھی ہوئی ہے
اے مجھ کو فریب دینے والےمیں تجھ پہ یقین کر چکا ہوں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books