aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अकड़"
عاشق کا بانکپن نہ گیا بعد مرگ بھیتختے پہ غسل کے جو لٹایا اکڑ گیا
راز و نیاز میں بھی اکڑ فوں نہیں گئیوہ خط بھی لکھ رہا ہے تو چالان کی طرح
ملا تری اکڑ سے یہ ہونے لگا گمانجیسے خدا زمیں پہ نمودار ہو گیا
عشق نازک مزاج ہے بے حدعقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیںفالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
وہ عکس بن کے مری چشم تر میں رہتا ہےعجیب شخص ہے پانی کے گھر میں رہتا ہے
وہ چاند ہے تو عکس بھی پانی میں آئے گاکردار خود ابھر کے کہانی میں آئے گا
چاند بھی حیران دریا بھی پریشانی میں ہےعکس کس کا ہے کہ اتنی روشنی پانی میں ہے
عقل کو تنقید سے فرصت نہیںعشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہےدل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے
پانی میں عکس اور کسی آسماں کا ہےیہ ناؤ کون سی ہے یہ دریا کہاں کا ہے
تھوڑی سی عقل لائے تھے ہم بھی مگر عدمؔدنیا کے حادثات نے دیوانہ کر دیا
انہیں کے فیض سے بازار عقل روشن ہےجو گاہ گاہ جنوں اختیار کرتے رہے
عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئیاور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی
اک بار تجھے عقل نے چاہا تھا بھلاناسو بار جنوں نے تری تصویر دکھا دی
میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےسر آئینہ مرا عکس ہے پس آئینہ کوئی اور ہے
وہ عقل مند کبھی جوش میں نہیں آتاگلے تو لگتا ہے آغوش میں نہیں آتا
وہ ایک عکس کہ پل بھر نظر میں ٹھہرا تھاتمام عمر کا اب سلسلہ ہے میرے لیے
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشقعقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books