aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अज़ाब-ए-तन्हाई"
دیکھ کر میرا دشت تنہائیرنگ روئے بہار اترا ہے
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
عذاب موج و تلاطم مجھے قبول مگرخدا بچائے عذاب فریب ساحل سے
نئی محبتیں خالدؔ پرانی دوستیاںعذاب کشمکش بے اماں میں رہتے ہیں
عذاب برق و باراں تھا اندھیری رات تھیرواں تھیں کشتیاں کس شان سے اس جھیل میں
ہر اک سے پوچھتے پھرتے ہیں تیرے خانہ بدوشعذاب دربدری کس کے گھر میں رکھا جائے
عذاب وحشت جاں کا صلہ نہ مانگے کوئینئے سفر کے لیے راستہ نہ مانگے کوئی
عذاب دانش حاضر سے با خبر ہوں میںکہ میں اس آگ میں ڈالا گیا ہوں مثل خلیل
عذاب زندگی آخر عذاب آخرت نکلاہزاروں بار مر مر کے یہاں جینا پڑا مجھ کو
ایک نعمت ترے مہجور کے ہاتھ آئی ہےعید کا چاند چراغ شب تنہائی ہے
رات بھر شمع جلاتا ہوں بجھاتا ہوں سراجؔبیٹھے بیٹھے یہی شغل شب تنہائی ہے
بے خود ایسا کیا خوف شب تنہائی نےصبح سے شمع جلا دی ترے سودائی نے
کیسا ہجوم کوچۂ تنہائی تھا کہ میںآگے بڑھا نہ دست و گریباں ہوئے بغیر
آشنا کوئی نظر آتا نہیں یاں اے ہوسؔکس کو میں اپنا انیس کنج تنہائی کروں
لو ہو صبا ہو یا پروائی سب کے ساتھ چلوسب ہیں صید رہ تنہائی سب کے ساتھ چلو
دنیا ہے کہ گوشۂ جہنمہر وقت عذاب الٰہی توبہ
عذاب یہ بھی کسی اور پر نہیں آیاکہ ایک عمر چلے اور گھر نہیں آیا
رہ حیات میں کانٹوں نے مہرباں ہو کربچا لیا ہے عذاب شگفتگی سے مجھے
یہ کون پھر سے انہیں راستوں میں چھوڑ گیاابھی ابھی تو عذاب سفر سے نکلا تھا
خون کے جو رشتے تھے بن گئے عذاب جاںہم کو دل کے رشتوں سے استفادہ پہنچا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books