aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अण्डा"
اپنی انا کی آج بھی تسکین ہم نے کیجی بھر کے اس کے حسن کی توہین ہم نے کی
اگر تمہاری انا ہی کا ہے سوال تو پھرچلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے
ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوںآخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی
ہارنے میں اک انا کی بات تھیجیت جانے میں خسارا اور ہے
روز دیوار میں چن دیتا ہوں میں اپنی اناروز وہ توڑ کے دیوار نکل آتی ہے
تجھے مناؤں کہ اپنی انا کی بات سنوںالجھ رہا ہے مرے فیصلوں کا ریشم پھر
ادائے عشق ہوں پوری انا کے ساتھ ہوں میںخود اپنے ساتھ ہوں یعنی خدا کے ساتھ ہوں میں
چھوٹی پڑتی ہے انا کی چادرپاؤں ڈھکتا ہوں تو سر کھلتا ہے
پاؤں میں لپٹی ہوئی ہے سب کے زنجیر اناسب مسافر ہیں یہاں لیکن سفر میں کون ہے
چشم انکار میں اقرار بھی ہو سکتا تھاچھیڑنے کو مجھے پھر میری انا پوچھتی ہے
گزرتے پتوں کی چاپ ہوگی تمہارے صحن انا کے اندرفسردہ یادوں کی بارشیں بھی مجھے بھلانے کے بعد ہوں گی
دل بھی اک ضد پہ اڑا ہے کسی بچے کی طرحیا تو سب کچھ ہی اسے چاہئے یا کچھ بھی نہیں
خود کشی قتل انا ترک تمنا بیراگزندگی تیرے نظر آنے لگے حل کتنے
یوں بھی اک بار تو ہوتا کہ سمندر بہتاکوئی احساس تو دریا کی انا کا ہوتا
اتنا حیران نہ ہو میری انا پر پیارےعشق میں بھی کئی خوددار نکل آتے ہیں
بچھڑتے وقت انا درمیان تھی ورنہمنانا دونوں نے اک دوسرے کو چاہا تھا
انا انا کے مقابل ہے راہ کیسے کھلےتعلقات میں حائل ہے بات کی دیوار
مسئلہ تھا تو بس انا کا تھافاصلے درمیاں کے تھے ہی نہیں
آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھائےمدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
خاک میں دولت پندار و انا ملتی ہےاپنی مٹی سے بچھڑنے کی سزا ملتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books