aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अदद"
یہ خواب کون دکھانے لگا ترقی کےجب آدمی بھی عدد میں شمار ہونے لگے
مستقل بولتا ہی رہتا ہوںکتنا خاموش ہوں میں اندر سے
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دیناحسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیںدوستوں کی مہربانی چاہئے
پہلے اس میں اک ادا تھی ناز تھا انداز تھاروٹھنا اب تو تری عادت میں شامل ہو گیا
آپ نے تصویر بھیجی میں نے دیکھی غور سےہر ادا اچھی خموشی کی ادا اچھی نہیں
جن سے انساں کو پہنچتی ہے ہمیشہ تکلیفان کا دعویٰ ہے کہ وہ اصل خدا والے ہیں
آفت تو ہے وہ ناز بھی انداز بھی لیکنمرتا ہوں میں جس پر وہ ادا اور ہی کچھ ہے
ہاتھ کانٹوں سے کر لیے زخمیپھول بالوں میں اک سجانے کو
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئیاک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
گھر کے باہر ڈھونڈھتا رہتا ہوں دنیاگھر کے اندر دنیا داری رہتی ہے
بارش شراب عرش ہے یہ سوچ کر عدمؔبارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا
اے غم زندگی نہ ہو ناراضمجھ کو عادت ہے مسکرانے کی
ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کابس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا
گل ہو مہتاب ہو آئینہ ہو خورشید ہو میراپنا محبوب وہی ہے جو ادا رکھتا ہو
ادا آئی جفا آئی غرور آیا حجاب آیاہزاروں آفتیں لے کر حسینوں پر شباب آیا
میں مے کدے کی راہ سے ہو کر نکل گیاورنہ سفر حیات کا کافی طویل تھا
بڑھ کے طوفان کو آغوش میں لے لے اپنیڈوبنے والے ترے ہاتھ سے ساحل تو گیا
میں آندھیوں کے پاس تلاش صبا میں ہوںتم مجھ سے پوچھتے ہو مرا حوصلہ ہے کیا
تکلیف مٹ گئی مگر احساس رہ گیاخوش ہوں کہ کچھ نہ کچھ تو مرے پاس رہ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books