aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अलाव"
ہوتے ہی شام جلنے لگا یاد کا الاؤآنسو سنانے دکھ کی کہانی نکل پڑے
اب کی سردی میں کہاں ہے وہ الاؤ سینہاب کی سردی میں مجھے خود کو جلانا ہوگا
تمام دوست الاؤ کے گرد جمع تھے اورہر ایک اپنی کہانی سنانے والا تھا
چنگاریاں نہ ڈال مرے دل کے گھاؤ میںمیں خود ہی جل رہا ہوں غموں کے الاؤ میں
بدن پہ پیرہن خاک کے سوا کیا ہےمرے الاؤ میں اب راکھ کے سوا کیا ہے
سرد ہوتے ہوئے وجود میں بسکچھ نہیں تھا الاؤ آنکھیں تھیں
میں لو میں لو ہوں، الاؤ میں ہوں الاؤ ندیمؔسو ہر چراغ مرا اعتراف کرتا رہا
کسی الاؤ کا شعلہ بھڑک کے بولتا ہےسفر کٹھن ہے مگر ایک بار آخری بار
روشن الاؤ ہوتے ہی آیا ترنگ میںوہ قصہ گو خود اپنے میں اک داستان تھا
وحشی رقص چمکتے خنجر سرخ الاؤجنگل جنگل کانٹے دار قبیلے پھول
ہمارے گاؤں سے بارش خلوص کی لے جاکہ تیرے شہر کا سب کچھ الاؤ پر ہوگا
ہر ایک لفظ میں پوشیدہ اک الاؤ نہ رکھہے دوستی تو تکلف کا رکھ رکھاؤ نہ رکھ
عجلت کے الاؤ میں کیے فیصلے عابدؔاب سوچ کی برفانی کھڑاؤں پہ کھڑے ہیں
کائناتوں کا الاؤ سرد ہوتا جا رہا ہےزندگی کا سبز پتا زرد ہوتا جا رہا ہے
سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیاکہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی
برا برے کے علاوہ بھلا بھی ہوتا ہےہر آدمی میں کوئی دوسرا بھی ہوتا ہے
میرے علاوہ اسے خود سے بھی محبت ہےاور ایسا کرنے سے وہ بے وفا نہیں ہوتی
یا تیرے علاوہ بھی کسی شے کی طلب ہےیا اپنی محبت پہ بھروسا نہیں ہم کو
کبھی فرازؔ سے آ کر ملو جو وقت ملےیہ شخص خوب ہے اشعار کے علاوہ بھی
یہ زندگی کچھ بھی ہو مگر اپنے لئے توکچھ بھی نہیں بچوں کی شرارت کے علاوہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books