aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "असलन"
جن سے انساں کو پہنچتی ہے ہمیشہ تکلیفان کا دعویٰ ہے کہ وہ اصل خدا والے ہیں
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیںموت سے پہلے آدمی غم سے نجات پاے کیوں
شہر میں آ کر پڑھنے والے بھول گئےکس کی ماں نے کتنا زیور بیچا تھا
گمشدگی ہی اصل میں یارو راہ نمائی کرتی ہےراہ دکھانے والے پہلے برسوں راہ بھٹکتے ہیں
اس نے مجھے دراصل کبھی چاہا ہی نہیں تھاخود کو دے کر یہ بھی دھوکا، دیکھ لیا ہے
عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔاپنے دروازے کو باہر سے مقفل کر کے
شعر دراصل ہیں وہی حسرتؔسنتے ہی دل میں جو اتر جائیں
قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہےاسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
جانے والے کو کہاں روک سکا ہے کوئیتم چلے ہو تو کوئی روکنے والا بھی نہیں
دیوار خستگی ہوں مجھے ہاتھ مت لگامیں گر پڑوں گا دیکھ مجھے آسرا نہ دے
تم جسے چاند کہتے ہو وہ اصل میںآسماں کے بدن پر کوئی گھاؤ ہے
غضب تو یہ ہے مقابل کھڑا ہے وہ میرےکہ جس سے میرا تعلق ہے خوں کے رشتے کا
کسے کہیں کہ رفاقت کا داغ ہے دل پربچھڑنے والا تو کھل کر کبھی ملا ہی نہ تھا
لوگوں کو تو کرنے کے بہت کام ہیں اسلمؔہم کو تو محبت کے سوا کچھ نہیں آتا
دل عجب مشکل میں ہے اب اصل رستے کی طرفیاد پیچھے کھینچتی ہے آس آگے کی طرف
راستہ سنسان تھا تو مڑ کے دیکھا کیوں نہیںمجھ کو تنہا دیکھ کر اس نے پکارا کیوں نہیں
ہماری جیت ہوئی ہے کہ دونوں ہارے ہیںبچھڑ کے ہم نے کئی رات دن گزارے ہیں
ہزار بار نگاہوں سے چوم کر دیکھالبوں پہ اس کے وہ پہلی سی اب مٹھاس نہیں
کرتا کچھ اور ہے وہ دکھاتا کچھ اور ہےدراصل سلسلہ پس پردہ کچھ اور ہے
بناوٹ ہو تو ایسی ہو کہ جس سے سادگی ٹپکےزیادہ ہو تو اصلی حسن چھپ جاتا ہے زیور سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books