aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अहद"
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سواراحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہےلمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
کسی کا عہد جوانی میں پارسا ہوناقسم خدا کی یہ توہین ہے جوانی کی
کچھ نہ پوچھو فراقؔ عہد شبابرات ہے نیند ہے کہانی ہے
جس عہد میں لٹ جائے فقیروں کی کمائیاس عہد کے سلطان سے کچھ بھول ہوئی ہے
کر رہا تھا غم جہاں کا حسابآج تم یاد بے حساب آئے
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھےکہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
جب وفا ہی نہیں زمانے میںعشق سر پر سوار کون کرے
محبت وہیں تک ہے سچی محبتجہاں تک کوئی عہد و پیماں نہیں ہے
جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریںبچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے
برا ہو آئینے ترا میں کون ہوں نہ کھل سکامجھی کو پیش کر دیا گیا مری مثال میں
تا پھر نہ انتظار میں نیند آئے عمر بھرآنے کا عہد کر گئے آئے جو خواب میں
بچپن میں ہم ہی تھے یا تھا اور کوئیوحشت سی ہونے لگتی ہے یادوں سے
تمہارے عہد وفا کو میں عہد کیا سمجھوںمجھے خود اپنی محبت پہ اعتبار نہیں
میرے لئے جینے کا سہارا ہے ابھی تکوہ عہد تمنا کہ تمہیں یاد نہ ہوگا
دوست احباب سے لینے نہ سہارے جانادل جو گھبرائے سمندر کے کنارے جانا
اک اور تیر چلا اپنا عہد پورا کرابھی پرندے میں تھوڑی سی جان باقی ہے
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
پرانے عہد میں بھی دشمنی تھیمگر ماحول زہریلا نہیں تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books