aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "आजिज़ी"
زندہ رکھیں بزرگوں کی ہم نے روایتیںدشمن سے بھی ملے تو ملے عاجزی سے ہم
کشادہ دست کرم جب وہ بے نیاز کرےنیاز مند نہ کیوں عاجزی پہ ناز کرے
اشک اگر سب نے لکھے میں نے ستارے لکھےعاجزی سب نے لکھی میں نے عبادت لکھا
غرور بھی جو کروں میں تو عاجزی ہو جائےخودی میں لطف وہ آئے کہ بے خودی ہو جائے
مرتبہ آج بھی زمانے میںپیار سے عاجزی سے ملتا ہے
اس طرح منسلک ہوا اردو زبان سےملتا ہوں اب سبھی سے بڑی عاجزی کے ساتھ
عاجزی آج ہے ممکن ہے نہ ہو کل مجھ میںاس طرح عیب نکالو نہ مسلسل مجھ میں
کوئی خود سے مجھے کمتر سمجھ لےیہ مطلب بھی نہیں ہے عاجزی کا
مجھ کو سادات کی نسبت کے سبب میرے خداعاجزی دینا تکبر کی ادا مت دینا
عاجزی بخشی گئی تمکنت فقر کے ساتھدینے والے نے ہمیں کون سی دولت نہیں دی
اب دیکھنا ہے مجھ کو ترے آستاں کا ظرفسر کو جھکا رہا ہوں بڑی عاجزی کے ساتھ
بندشوں کو توڑنے کی کوششیں کرتی ہوئیسر پٹکتی لہر تیری عاجزی اچھی لگی
منت و عاجزی و زاری و آہتیرے آگے ہزار کر دیکھا
رگڑی ہیں ایڑیاں تو ہوئی ہے یہ مستجابکس عاجزی سے کی ہے دعا کچھ نہ پوچھئے
عاجزی کہنے لگی گر ہو بلندی کی طلبدل جھکا دائرۂ نعرۂ تکبیر میں آ
پیڑ ہو یا کہ آدمی غائرؔسر بلند اپنی عاجزی سے ہوا
کسی کے راستے کی خاک میں پڑے ہیں ظفرؔمتاع عمر یہی عاجزی نکلتی ہے
چلاؤں گا تیشہ میں اب عاجزی کاانا اس کی مسمار ہو کر رہے گی
اس شان عاجزی کے فدا جس نے آرزوؔہر ناز ہر غرور کے قابل بنا دیا
کبھی تھی وہ غصہ کی چتون قیامتکبھی عاجزی سے منانا کسی کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books