aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "आपा"
اور کیا دیکھنے کو باقی ہےآپ سے دل لگا کے دیکھ لیا
آپ کے بعد ہر گھڑی ہم نےآپ کے ساتھ ہی گزاری ہے
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیاوہ تری یاد تھی اب یاد آیا
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
اے محبت ترے انجام پہ رونا آیاجانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا
اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگاآسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کوکیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
تم کو آتا ہے پیار پر غصہمجھ کو غصے پہ پیار آتا ہے
کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکاممجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
آپ پہلو میں جو بیٹھیں تو سنبھل کر بیٹھیںدل بیتاب کو عادت ہے مچل جانے کی
جو کہا میں نے کہ پیار آتا ہے مجھ کو تم پرہنس کے کہنے لگا اور آپ کو آتا کیا ہے
نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہےمزا تو تب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی
آسماں اتنی بلندی پہ جو اتراتا ہےبھول جاتا ہے زمیں سے ہی نظر آتا ہے
کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیابات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا
جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھجانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں
میں رہا عمر بھر جدا خود سےیاد میں خود کو عمر بھر آیا
رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنجمشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں
دکھ اپنا اگر ہم کو بتانا نہیں آتاتم کو بھی تو اندازہ لگانا نہیں آتا
کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوستسب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا
شام سے آنکھ میں نمی سی ہےآج پھر آپ کی کمی سی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books