aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "आब-ओ-हवा-ए-गुलसिताँ"
ہر دم دعائے آب و ہوا مانگتے رہےننگے درخت سبز قبا مانگتے رہے
نہ راس آئے گی ہم کو ابھی یہ آب و ہواجہاں کے ہم ہیں نظر میں وہاں کا موسم ہے
راس آئے تم کو ملک عشق کی آب و ہواعاشقو ہر وقت شغل آہ و زاری چاہیے
گو ہوائے گلستاں نے مرے دل کی لاج رکھ لیوہ نقاب خود اٹھاتے تو کچھ اور بات ہوتی
آج لب گہر فشاں آپ نے وا نہیں کیاتذکرۂ خجستۂ آب و ہوا نہیں کیا
تہمت جرم و خطا حرص و ہوا غفلت دلہم نے بازار سے ہستی کے لیا کیا کیا کچھ
پوچھ رہے ہیں مجھ سے پیڑوں کے سوداگرآب و ہوا کیسے زہریلی ہو جاتی ہے
کہیں بھی جائیں کسی شہر میں سکونت ہوہم اپنی طرز کی آب و ہوا بناتے ہیں
سکون لٹتا رہے گا فضا ہی ایسی ہےتمہارے شہر کی آب و ہوا ہی ایسی ہے
ہے اشک و آہ راس ہمارے مزاج کویعنی پلے ہوئے اسی آب و ہوا کے ہیں
پروائیوں سے لڑتی ہیں پچھم کی آندھیاںصلح پسند آب و ہوا کس کے پاس ہے
اپنے لیے تو خاک کی خوشبو ہے زندگیلازم نہیں کہ آب و ہوا خوش گوار ہو
یا رب تری رحمت کا طلب گار ہے یہ بھیتھوڑی سی مرے شہر کو بھی آب و ہوا دے
میں اپنے وقت میں اپنی ردا میں رہتا ہوںاور اپنے خواب کی آب و ہوا میں رہتا ہوں
تیرا خیال خواب خواب خلوت جاں کی آب و تابجسم جمیل و نوجواں شام بخیر شب بخیر
یہ آب و تاب اسی مرحلے پہ ختم نہیںکوئی چراغ ہے اس آئنے سے باہر بھی
کیا فکر آب و نان کہ غم کہہ رہا ہے ابموجود ہوں ضیافت دل اور جگر کو میں
لائے کہاں سے اس رخ روشن کی آب و تاببے جا نہیں جو شرم سے ہے آب آب شمع
یہ جواہرخانۂ دنیا جو ہے با آب و تاباہل صورت کا ہے دریا اہل معنی کا سراب
یہ بت حرص و ہوا کے دل کے جب کعبہ میں توڑوں گاتمہاری سبحہ میں کب شیخ جی زنار چھوڑوں گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books