aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "आवारगी"
یہ سرد رات یہ آوارگی یہ نیند کا بوجھہم اپنے شہر میں ہوتے تو گھر گئے ہوتے
سو ملیں زندگی سے سوغاتیںہم کو آوارگی ہی راس آئی
ہونٹوں کو روز اک نئے دریا کی آرزولے جائے گی یہ پیاس کی آوارگی کہاں
بہت مشکل ہے بنجارہ مجازیسلیقہ چاہئے آوارگی میں
یاد کے خوش نما جزیروں میںدل کی آوارگی سی رہتی ہے
لوگو بھلا اس شہر میں کیسے جئیں گے ہم جہاںہو جرم تنہا سوچنا لیکن سزا آوارگی
لطف تو دیتی ہے یہ آوارگیپھر بھی ہم کو لوٹ جانا چاہئے
آپ کے جاتے ہی ہم کو لگ گئی آوارگیآپ کے جاتے ہی ہم سے گھر نہیں دیکھا گیا
مری آوارگی ہی میرے ہونے کی علامت ہےمجھے پھر اس سفر کے بعد بھی کوئی سفر دینا
تو بوئے گل ہے اور پریشاں ہوا ہوں میںدونوں میں ایک رشتۂ آوارگی تو ہے
لائے گی گردش میں تجھ کو بھی مری آوارگیکو بہ کو میں ہوں تو تو بھی در بدر ہو جائے گا
میری آوارگی کے قدم چوم کررقص کرتی رہی رہ گزر دیر تک
نہ اب وہ شدت آوارگی نہ وحشت دلہمارے نام کی کچھ اور شہرتیں بھی گئیں
اسے ٹھہرا سکو اتنی بھی تو وسعت نہیں گھر میںیہ سب کچھ جان کر آوارگی سے چاہتے کیا ہو
ہم کو آوارگی کس دشت میں لائی ہے کہ ابکوئی امکاں ہی نہیں لوٹ کے گھر جانے کا
عجیب فرصت آوارگی ملی ہے مجھےبچھڑ کے تجھ سے زمانے کا ڈر نہیں ہے کوئی
ہماری مفلسی آوارگی پہ تم کو حیرت کیوںہمارے پاس جو کچھ ہے وہ سوغاتیں تمہاری ہیں
دل کب آوارگی کو بھولا ہےخاک اگر ہو گیا بگولا ہے
ذہن کی آوارگی کو بھی پناہیں چاہیئےیوں نہ شمعوں کو کسی دہلیز پر رکھ کر بجھا
پھیلتی جا رہی ہے یہ دنیاجشن آوارگی منانے میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books