aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "आवारगी-ए-फ़िक्र"
یہ سرد رات یہ آوارگی یہ نیند کا بوجھہم اپنے شہر میں ہوتے تو گھر گئے ہوتے
دیار فکر و ہنر کو نکھارنے والاکہاں گیا مری دنیا سنوارنے والا
بازی گاہ دار و رسن میں میکدۂ فکر و فن میںہم رندوں سے رونق ہے ہم درویشوں سے میلے ہیں
ہمارے دم سے ہے روشن دیار فکر و سخنہمارے بعد یہ گلیاں دھواں دھواں ہوں گی
میری نگاہ فکر میں انورؔعشق فسانہ حسن ہے عریاں
صبح یہ فکر کہ ہو جائے شامشام کو یہ کہ سحر ہو جائے
کبھی یہ فکر کہ وہ یاد کیوں کریں گے ہمیںکبھی خیال کہ خط کا جواب آئے گا
کل تھی یہ فکر اسے حال سنائیں کیسےآج یہ سوچتے ہیں اس کو سنا کیوں آئے
کسی کے جلوؤں سے معمور ہے جہاں اپنانہیں یہ فکر کہ دنیا نے ساتھ چھوڑ دیا
جنہیں یہ فکر نہیں سر رہے رہے نہ رہےوہ سچ ہی کہتے ہیں جب بولنے پہ آتے ہیں
ہم دوزخ احساس میں جلتے ہی رہیں گےیہ فکر کا حاصل ہے بصیرت کی سزا ہے
انہیں یہ فکر کہ دل کو کہاں چھپا رکھیںہمیں یہ شوق کہ دل کا خسارہ کیونکر ہو
مجھے یہ فکر سب کی پیاس اپنی پیاس ہے ساقیتجھے یہ ضد کہ خالی ہے مرا پیمانہ برسوں سے
مجھ کو یہ فکر کہ دل مفت گیا ہاتھوں سےان کو یہ ناز کہ ہم نے اسے چھینا کیسا
قوت فکر بھی دی ایسے کہ اک حد میں رہویعنی بے کار سمجھ دار بنائے گئے ہم
ناصح یہاں یہ فکر ہے سینہ بھی چاک ہوہے فکر بخیہ تجھ کو گریباں کے چاک میں
ذرا جو تیز چلے تو کوئی بھی ساتھ نہ تھاحصار فکر ہی بس اپنا پاسبان ہوا
زمانے سے نرالا ہے عروس فکر کا جوبنجواں ہوتی ہے اے تسلیمؔ جب یہ پیر ہوتی ہے
یہ مے کدہ ہے کلیسا و خانقاہ نہیںعروج فکر و فروغ نظر کی منزل ہے
قلزم فکر میں ہے کشتئ ایماں سالمنا خدا حسن ہے اور عشق ہے لنگر اپنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books