aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इज़हार"
عشق کے اظہار میں ہر چند رسوائی تو ہےپر کروں کیا اب طبیعت آپ پر آئی تو ہے
تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتالفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی
زباں خاموش مگر نظروں میں اجالا دیکھااس کا اظہار محبت بھی نرالا دیکھا
اور اس سے پہلے کہ ثابت ہو جرم خاموشیہم اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہیں
کٹ گئی احتیاط عشق میں عمرہم سے اظہار مدعا نہ ہوا
مجھ سے نفرت ہے اگر اس کو تو اظہار کرےکب میں کہتا ہوں مجھے پیار ہی کرتا جائے
دل پہ کچھ اور گزرتی ہے مگر کیا کیجےلفظ کچھ اور ہی اظہار کئے جاتے ہیں
واقف ہیں خوب آپ کے طرز جفا سے ہماظہار التفات کی زحمت نہ کیجیے
ہزار رنگ میں ممکن ہے درد کا اظہارترے فراق میں مرنا ہی کیا ضروری ہے
اظہار عشق اس سے نہ کرنا تھا شیفتہؔیہ کیا کیا کہ دوست کو دشمن بنا دیا
ایک ہی شے تھی بہ انداز دگر مانگی تھیمیں نے بینائی نہیں تجھ سے نظر مانگی تھی
کیجے اظہار محبت چاہے جو انجام ہوزندگی میں زندگی جیسا کوئی تو کام ہو
اظہار پہ بھاری ہے خموشی کا تکلمحرفوں کی زباں اور ہے آنکھوں کی زباں اور
عشق ہے تو عشق کا اظہار ہونا چاہئےآپ کو چہرے سے بھی بیمار ہونا چاہئے
آپ جاتے تو ہیں اس بزم میں شبلیؔ لیکنحال دل دیکھیے اظہار نہ ہونے پائے
اظہار خموشی میں ہے سو طرح کی فریادظاہر کا یہ پردہ ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
اظہار غم کیا تھا بہ امید التفاتکیا پوچھتے ہو کتنی ندامت ہے آج تک
کس سے اظہار مدعا کیجےآپ ملتے نہیں ہیں کیا کیجے
اظہار مدعا کا ارادہ تھا آج کچھتیور تمہارے دیکھ کے خاموش ہو گیا
حرف کو لفظ نہ کر لفظ کو اظہار نہ دےکوئی تصویر مکمل نہ بنا اس کے لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books