aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इत्तिफ़ाक़"
ملنا تھا اتفاق بچھڑنا نصیب تھاوہ اتنی دور ہو گیا جتنا قریب تھا
گر زندگی میں مل گئے پھر اتفاق سےپوچھیں گے اپنا حال تری بے بسی سے ہم
اتفاق اپنی جگہ خوش قسمتی اپنی جگہخود بناتا ہے جہاں میں آدمی اپنی جگہ
سب کچھ ہم ان سے کہہ گئے لیکن یہ اتفاقکہنے کی تھی جو بات وہی دل میں رہ گئی
شکست و فتح میاں اتفاق ہے لیکنمقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا
ہوا ہے عشق میں کم حسن اتفاق ایساکہ دل کو یار تو دل یار کو پسند ہوا
وہ اتفاق سے نزدیک آئے ہیں لیکنیہ اتفاق ہوا ہے بڑی دعاؤں کے بعد
ہاں ہاں تمہارے حسن کی کوئی خطا نہیںمیں حسن اتفاق سے دیوانہ ہو گیا
کدھر قفس تھا کہاں ہم تھے کس طرف یہ قیدکچھ اتفاق ہے صیاد آب و دانے کا
تیری صورت جو اتفاق سے ہمبھول جائیں تو کیا تماشا ہو
محشر میں اتفاق سے آیا نہ ذہن میںورنہ تمام عمر ترا نام یاد تھا
اے چشم التفات کے مارے ہوئے سنبھلیہ حسن اتفاق ہے حسن نظر نہیں
اس اتفاق کو فضل خدا سمجھ واعظکہ ہجو مے ترے لب پر تھی مجھ کو ہوش نہ تھا
پرت پرت ترا چہرہ سجا رہا ہوں میںیہ اتفاق کہ ہیں گھر میں آئنے ٹوٹے
وفا کی رات کوئی اتفاق تھی لیکنپکارتے ہیں مسافر کو سائباں کیا کیا
اسی اک بات پر ہے اتفاق و اختلاف اس سےاسے آئینہ اور مجھ کو پیالہ اچھا لگتا ہے
واقف ہیں خوب آپ کے طرز جفا سے ہماظہار التفات کی زحمت نہ کیجیے
اگر تو اتفاقاً مل بھی جائےتری فرقت کے صدمے کم نہ ہوں گے
اظہار غم کیا تھا بہ امید التفاتکیا پوچھتے ہو کتنی ندامت ہے آج تک
اگر وہ آج رات حد التفات توڑ دےکبھی پھر اس سے پیار کا خیال بھی نہ آئے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books