aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ईमान-ए-मोहकम"
سنتے سنتے واعظوں سے ہجو مےضعف سا کچھ آ گیا ایمان میں
عزم محکم ہو تو ہوتی ہیں بلائیں پسپاکتنے طوفان پلٹ دیتا ہے ساحل تنہا
کعبہ بھی گھر اپنا ہے صنم خانہ بھی اپناہر حسن کا جلوہ مرا ایمان نظر ہے
بت پرستوں کوں ہے ایمان حقیقی وصل بتبرگ گل ہے بلبلوں کوں جلد قرآن مجید
ایمان کی تو یہ ہے کہ ایمان اب کہاںکافر بنا گئی تری کافر نظر مجھے
دلیل تابش ایماں ہے کفر کا احساسچراغ شام سے پہلے جلا نہیں کرتے
درد دل پاس وفا جذبۂ ایماں ہوناآدمیت ہے یہی اور یہی انساں ہونا
جب ترا قامت شعلہ نما پہنچا سر بزمسارے ہی شیخ کھڑے ہو گئے ایمان بکف
یہ کیا کم ہے عمامہ باندھ کر نکلے نہیں ہماب اس سے بھی سوا ایمان داری کون کرتا
دیکھا زاہد نے جو اس روئے کتابی کو تو بسورق کفر لیا دفتر ایمان کو پھاڑ
تری محفل میں فرق کفر و ایماں کون دیکھے گافسانہ ہی نہیں کوئی تو عنواں کون دیکھے گا
اہل ایماں سوزؔ کو کہتے ہیں کافر ہو گیاآہ یا رب راز دل ان پر بھی ظاہر ہو گیا
اے پری رو ترے دیوانے کا ایماں کیا ہےاک نگاہ غلط انداز پہ قرباں ہونا
زاہد نے مرا حاصل ایماں نہیں دیکھارخ پر تری زلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا
قلزم فکر میں ہے کشتئ ایماں سالمنا خدا حسن ہے اور عشق ہے لنگر اپنا
رحم کر مستوں پہ کب تک طاق پر رکھے گا توساغر مے ساقیا زاہد کا ایماں ہو گیا
ویسے تو ایمان ہے میرا ان بانہوں کی گنجائش پردیکھنا یہ ہے اس کشتی میں کتنا دریا آ جاتا ہے
دل دو جگر و جان بھی ایمان بھی یہ کیامحتاج نہیں پر بڑے بسیار طلب ہو
دیار عشق آیا کفر و ایماں کی حدیں چھوٹیںیہیں سے اور پیدا کر خدا و اہرمن کوئی
ایمان جائے یا رہے جو ہو بلا سے ہواب تو نظر میں وہ بت کافر سما گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books