aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ऊँचाई"
باپ زینہ ہے جو لے جاتا ہے اونچائی تکماں دعا ہے جو سدا سایہ فگن رہتی ہے
تھا کبھی ان کی نگاہوں میں بلند اپنا مقاماتنی اونچائی سے گر کر بھی کوئی بچتا ہے
میرے ٹوٹے حوصلے کے پر نکلتے دیکھ کراس نے دیواروں کو اپنی اور اونچا کر دیا
زمیں پر گر رہے تھے چاند تارے جلدی جلدیاندھیرا گھر کی دیواروں سے اونچا ہو رہا تھا
تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقابیہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
آئے گی ہر طرف سے ہوا دستکیں لیےاونچا مکاں بنا کے بہت کھڑکیاں نہ رکھ
دنیا شاید بھول رہی ہےچاہت کچھ اونچا سنتی ہے
اس نے پھینکا مجھ پہ پتھر اور میں پانی کی طرحاور اونچا اور اونچا اور اونچا ہو گیا
جھک کے جو آپ سے ملتا ہوگااس کا قد آپ سے اونچا ہوگا
ایک دن غرق نہ کر دے تجھے یہ سیل وجوددیکھ ہو جائے نہ پانی کہیں سر سے اونچا
مری خاک بھی اڑے گی با ادب تری گلی میںترے آستاں سے اونچا نہ مرا غبار ہوگا
زمیں کو اور اونچا مت اٹھاؤزمیں کا آسماں سے سر لگے گا
جب بھی جھک کر ملتا ہوں میں لوگوں سےہو جاتا ہوں اپنے قد سے اونچا میں
پیڑ اونچا ہے مگر زیر زمیں کتنا ہےلب پہ ہے نام خدا دل میں یقیں کتنا ہے
خاک شبلیؔ سے خمیر اپنا بھی اٹھا ہے فضاؔنام اردو کا ہوا ہے اسی گھر سے اونچا
سورج اونچا ہو کر میرے آنگن میں بھی آیا ہےپہلے نیچا تھا تو اونچے میناروں پر بیٹھا تھا
آج میں اونچا ہوں سب سے اور سب سے محترم بھیتیغ میرے ہاتھ میں ہے اور لاشوں پہ کھڑا ہوں
گردش چرخ نہیں کم بھی ہنڈولے سے کہ مہرشام کو ماہ سے اونچا ہے سحر ہے نیچا
پامالیوں کا زینہ ہے عرش سے بھی اونچادل اس کی راہ میں ہے کیا سرفراز میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books