aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "एहतिशाम"
شہر کے اندھیرے کو اک چراغ کافی ہےسو چراغ جلتے ہیں اک چراغ جلنے سے
مرے عزیز ہی مجھ کو سمجھ نہ پائے کبھیمیں اپنا حال کسی اجنبی سے کیا کہتا
تیرا ہی ہو کے جو رہ جاؤں تو پھر کیا ہوگااے جنوں اور ہیں دنیا میں بہت کام مجھے
دل نے چپکے سے کہا کوشش ناکام کے بعدزہر ہی درد محبت کی دوا ہو جیسے
نہ جانے ہار ہے یا جیت کیا ہےغموں پر مسکرانا آ گیا ہے
منزل نہ ملی تو غم نہیں ہےاپنے کو تو کھو کے پا گیا ہوں
ہم ایک شہر میں تھے اک ندی کی دوری پراور اس ندی میں کوئی اور وقت بہتا تھا
سوچ ان کی کیسی ہے کیسے ہیں یہ دیوانےاک مکاں کی خاطر جو سو مکاں جلاتے ہیں
یوں گزرتا ہے تری یاد کی وادی میں خیالخارزاروں میں کوئی برہنہ پا ہو جیسے
میں سمجھتا ہوں مجھے دولت کونین ملیکون کہتا ہے کہ وہ کر گئے بدنام مجھے
تم جلانا مجھے چاہو تو جلا دو لیکننخل تازہ جو جلے گا تو دھواں بھی دے گا
بجھیں شمعیں تو دل جلائے ہیںیوں اندھیروں میں روشنی کی ہے
وادئ شب میں اجالوں کا گزر ہو کیسےدل جلائے رہو پیغام سحر آنے تک
بہت سے لوگ تھے مہمان میرے گھر لیکنوہ جانتا تھا کہ ہے اہتمام کس کے لئے
مخالفت سے مری شخصیت سنورتی ہےمیں دشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوں
کٹ گئی احتیاط عشق میں عمرہم سے اظہار مدعا نہ ہوا
اب اپنا انتظار رہے گا تمام عمراک شخص تھا جو مجھ سے جدا کر گیا مجھے
مسلسل سوچتے رہتے ہیں تم کوتمہیں جینے کی عادت ہو گئی ہے
جھنجھلائے ہیں لجائے ہیں پھر مسکرائے ہیںکس اہتمام سے انہیں ہم یاد آئے ہیں
تمام عمر اسی احتیاط میں گزریکہ آشیاں کسی شاخ چمن پہ بار نہ ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books