aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कतराते"
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
کتراتے ہیں بل کھاتے ہیں گھبراتے ہیں کیوں لوگسردی ہے تو پانی میں اتر کیوں نہیں جاتے
سنکٹ کے دن تھے تو سائے بھی مجھ سے کتراتے تھےسکھ کے دن آئے تو دیکھو دنیا میرے ساتھ ہوئی
پیدل ہمیں جو دیکھ کے کتراتے تھے کبھیاب لفٹ مانگتے ہیں وہی کار دیکھ کر
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
دل کی تکلیف کم نہیں کرتےاب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے
یاد اسے انتہائی کرتے ہیںسو ہم اس کی برائی کرتے ہیں
قربتیں لاکھ خوبصورت ہوںدوریوں میں بھی دل کشی ہے ابھی
تم بھول کر بھی یاد نہیں کرتے ہو کبھیہم تو تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا چکے
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گےجو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
تھکنا بھی لازمی تھا کچھ کام کرتے کرتےکچھ اور تھک گیا ہوں آرام کرتے کرتے
اپنے جلنے میں کسی کو نہیں کرتے ہیں شریکرات ہو جائے تو ہم شمع بجھا دیتے ہیں
قربتیں ہوتے ہوئے بھی فاصلوں میں قید ہیںکتنی آزادی سے ہم اپنی حدوں میں قید ہیں
لوگ جس حال میں مرنے کی دعا کرتے ہیںمیں نے اس حال میں جینے کی قسم کھائی ہے
ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتےوقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
دنیائے تصور ہم آباد نہیں کرتےیاد آتے ہو تم خود ہی ہم یاد نہیں کرتے
علاج اپنا کراتے پھر رہے ہو جانے کس کس سےمحبت کر کے دیکھو نا محبت کیوں نہیں کرتے
تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کواب تجھے میں یاد آنا چاہتا ہوں
میں چپ کراتا ہوں ہر شب امڈتی بارش کومگر یہ روز گئی بات چھیڑ دیتی ہے
ہم جانتے تو عشق نہ کرتے کسو کے ساتھلے جاتے دل کو خاک میں اس آرزو کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books