aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कार-ए-जहाँ"
ان دنوں میں بھی ہوں کچھ کار جہاں میں مصروفبات تجھ میں بھی نہیں رہ گئی پہلے والی
عجب طرح سے گزاری ہے زندگی ہم نےجہاں میں رہ کے نہ کار جہاں کو پہچانا
حیات ہو کہ اجل سب سے کام لے غافلکہ مختصر بھی ہے کار جہاں دراز بھی ہے
باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوںکار جہاں دراز ہے اب مرا انتظار کر
ہو گئے رام جو تم غیر سے اے جان جہاںجل رہی ہے دل پر نور کی لنکا دیکھو
پو پھٹتے ہی ریاضؔ جہاں خلد بن گیاغلمان مہر ساتھ لئے آئی حور صبح
جہاں میں ہو گئی نا حق تری جفا بد نامکچھ اہل شوق کو دار و رسن سے پیار بھی ہے
سکون قلب تو کیا ہے قرار جاں بھی لٹاتمہاری یاد بھی آئی تو راہزن کی طرح
شیخ جزائے کار خیر جو بتا رہا ہے آجبات تو خوب ہے مگر آدمی معتبر نہیں
کرتا ہے کار روشنی مجھ کو جلا کے دنکرتی ہے کار تیرگی مجھ کو بجھا کے رات
یہ انتہائے کار نمو ہے کہ جان جاںاس نے ترے بدن سی کوئی چیز خلق کی
وحیدؔ کار سیاست ہے کار بے کاراںزباں کو روک لو قائم رہے ادب کا وقار
یہ کار عشق تو بچوں کا کھیل ٹھہرا ہےسو کار عشق میں کوئی کمال کیا کرنا
یہ کار محبت بھی کیا کار محبت ہےاک حرف تمنا ہے اور اس کی پذیرائی
کار دنیا کو بھی کار عشق میں شامل سمجھاس لیے اے زندگی تیری پتہ رکھتا ہوں میں
ما سوائے کار آہ و اشک کیا ہے عشق میںہے سواد آب و آتش دیدہ و دل کے قریب
کوئی سبب تو تھا کہ غوثؔ فہم و ذکا کے باوجودکار ثواب چھوڑ کر کار گناہ میں رہے
نوجوانی میں پارسا ہوناکیسا کار زبون ہے پیارے
رکھتا ہے تلخ کام غم لذت جہاںکیا کیجیے کہ لطف نہیں کچھ گناہ کا
برہمن کھولے ہی گا بت کدہ کا دروازہبند رہنے کا نہیں کار خدا ساز اپنا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books