aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "किनारे"
کشتیاں سب کی کنارے پہ پہنچ جاتی ہیںناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے
محبت کو سمجھنا ہے تو ناصح خود محبت کرکنارے سے کبھی اندازۂ طوفاں نہیں ہوتا
کنارے ہی سے طوفاں کا تماشا دیکھنے والےکنارے سے کبھی اندازۂ طوفاں نہیں ہوتا
بھنور سے لڑو تند لہروں سے الجھوکہاں تک چلو گے کنارے کنارے
بچا لیا مجھے طوفاں کی موج نے ورنہکنارے والے سفینہ مرا ڈبو دیتے
ایک ہی ندی کے ہیں یہ دو کنارے دوستودوستانہ زندگی سے موت سے یاری رکھو
دریا کے کنارے پہ مری لاش پڑی تھیاور پانی کی تہہ میں وہ مجھے ڈھونڈ رہا تھا
سبھی کے دیپ سندر ہیں ہمارے کیا تمہارے کیااجالا ہر طرف ہے اس کنارے اس کنارے کیا
اک روز اک ندی کے کنارے ملیں گے ہماک دوسرے سے اپنا پتا پوچھتے ہوئے
میں جس سکون سے بیٹھا ہوں اس کنارے پرسکوں سے لگتا ہے میرا قیام آخری ہے
تم بحر محبت کے کنارے پہ کھڑے تھےتم نے مری آنکھوں میں سمندر نہیں دیکھا
دوست احباب سے لینے نہ سہارے جانادل جو گھبرائے سمندر کے کنارے جانا
سوال یہ ہے کہ آپس میں ہم ملیں کیسےہمیشہ ساتھ تو چلتے ہیں دو کنارے بھی
دریا پار اترنے والے یہ بھی جان نہیں پائےکسے کنارے پر لے ڈوبا پار اتر جانے کا غم
اسے کہو جو بلاتا ہے گہرے پانی میںکنارے سے بندھی کشتی کا مسئلہ سمجھے
ترا چڑھا ہوا دریا سمجھ میں آتا ہےترے خموش کنارے نہیں سمجھتا ہوں
مجھ کو پانا ہے تو پھر مجھ میں اتر کر دیکھویوں کنارے سے سمندر نہیں دیکھا جاتا
مرے ڈوب جانے کا باعث نہ پوچھوکنارے سے ٹکرا گیا تھا سفینہ
یہ عمر بھر کا سفر ہے اسی سہارے پرکہ وہ کھڑا ہے ابھی دوسرے کنارے پر
میں کنارے پہ کھڑا ہوں تو کوئی بات نہیںبہتا رہتا ہے تری یاد کا دریا مجھ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books