aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "किराया"
تجھ سے ملنے کی تمنا بھی بہت ہے لیکنآنے جانے میں کرایہ بھی بہت لگتا ہے
بدن سرائے میں ٹھہرا ہوا مسافر ہوںچکا رہا ہوں کرایہ میں چند سانسوں کا
کرایہ دار بدلنا تو اس کا شیوہ تھانکال کر وہ بہت خوش ہوا مکاں سے مجھے
وہ اک جگہ نہ کہیں رہ سکا اور اس کے ساتھکرایہ دار تھے ہم بھی مکاں بدلتے رہے
تم نے کیا نہ یاد کبھی بھول کر ہمیںہم نے تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا دیا
اس گلی نے یہ سن کے صبر کیاجانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیادیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا
غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیاتمام رات قیامت کا انتظار کیا
اس کو رخصت تو کیا تھا مجھے معلوم نہ تھاسارا گھر لے گیا گھر چھوڑ کے جانے والا
بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیاتاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں
ویسے تو تمہیں نے مجھے برباد کیا ہےالزام کسی اور کے سر جائے تو اچھا
اب تو مل جاؤ ہمیں تم کہ تمہاری خاطراتنی دور آ گئے دنیا سے کنارا کرتے
اپنی مستی میں بہتا دریا ہوںمیں کنارہ بھی ہوں بھنور بھی ہوں
میں چپ کراتا ہوں ہر شب امڈتی بارش کومگر یہ روز گئی بات چھیڑ دیتی ہے
دکھائی دیئے یوں کہ بے خود کیاہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے
تو نے یہ کیا غضب کیا مجھ کو بھی فاش کر دیامیں ہی تو ایک راز تھا سینۂ کائنات میں
بارہا تیرا انتظار کیااپنے خوابوں میں اک دلہن کی طرح
اس نے وعدہ کیا ہے آنے کارنگ دیکھو غریب خانے کا
اس ادا سے مجھے سلام کیاایک ہی آن میں غلام کیا
گھر میں خود کو قید تو میں نے آج کیا ہےتب بھی تنہا تھا جب محفل محفل تھا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books