aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कैरियर"
روئے بغیر چارہ نہ رونے کی تاب ہےکیا چیز اف یہ کیفیت اضطراب ہے
ہوتی ہے شام آنکھ سے آنسو رواں ہوئےیہ وقت قیدیوں کی رہائی کا وقت ہے
کیفیت محفل خوباں کی نہ اس بن پوچھواس کو دیکھوں نہ تو پھر دے مجھے دکھلائی کیا
یہ کیفیت ہے میری جان اب تجھے کھو کرکہ ہم نے خود کو بھی پایا نہیں بہت دن سے
اب درد میں وہ کیفیت درد نہیں ہےآیا ہوں جو اس بزم گل افشاں سے گزر کے
کہاں قرار ہے کہنے کو دل قرار میں ہےجو تھی خزاں میں وہی کیفیت بہار میں ہے
تم نے کس کیفیت میں مخاطب کیاکیف دیتا رہا لفظ تو دیر تک
مثال شمع جلا ہوں دھواں سا بکھرا ہوںمیں انتظار کی ہر کیفیت سے گزرا ہوں
نہ رہ جاوے کہیں تو زاہدا محروم رحمت سےگنہ گاروں میں سمجھا کریو اپنی بے گناہی کو
تجھے کیا بتاؤں میں بے خبر کہ ہے درد عشق میں کیا اثریہ ہے وہ لطیف سی کیفیت جو زباں تک آئے ادا نہ ہو
کیفیت ہی کوئی پانی نے بدل لی ہو کہیںہم جسے دشت سمجھتے ہیں وہ دریا ہی نہ ہو
یقیناً آ گیا ہے مے کدے میں تشنہ لب کوئیکہ پیتا جا رہا ہوں کیفیت کم ہوتی جاتی ہے
وصل کو ماں کے ترستے ہیں مرے بچے بھیکیفیت ہجر کی مجھ پر ہی نہیں طاری ہے
ایک رم جھم سی کیفیت کے بعدموسلا دھار ہو رہا ہوں میں
جنوں کی خیر ہو تجھ کو اثرؔ ملا سب کچھیہ کیفیت بھی ضروری تھی آگہی کے لیے
قدردانی کی کیفیت معلومعیب کیا ہے اگر ہنر نہ ہوا
زہے قسمت کہ اس کے قیدیوں میں آ گئے ہم بھیولے شور سلاسل میں ہے اک کھٹکا رہائی کا
عشق کی اللہ رے فتنہ کاریاںپاک دامن چاک دامن ہو گئے
جانے یہ حدت چمن کو راس آئے یا نہیںآگ جیسی کیفیت ہے خوشبوؤں کی لہر میں
یہ اپنی کیفیت کا بتاتے نہیں کبھیمولا تمام ہجر کے ماروں کی خیر ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books