aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "क्लर्क"
ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کابس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا
جسے کہتا ہے زمانہ بت بے مہر و دغا باز جفا پیشہ فسوں ساز ستم خانہ بر اندازغضب جس کا ہر اک ناز نظر فتنہ مژہ تیر بلا زلف گرہ گیر غم و رنج کا بانی قلق و درد
تو ہے ہرجائی تو اپنا بھی یہی طور سہیتو نہیں اور سہی اور نہیں اور سہی
زلیخا بے خرد آوارہ لیلیٰ بد مزا شیریںسبھی مجبور ہیں دل سے محبت آ ہی جاتی ہے
تجھ سے اے زندگی گھبرا ہی چلے تھے ہم توپر تشفی ہے کہ اک دشمن جاں رکھتے ہیں
ہو محبت کی خبر کچھ تو خبر پھر کیوں ہویہ بھی اک بے خبری ہے کہ خبر رکھتے ہیں
اپنے بیگانے سے اب مجھ کو شکایت نہ رہیدشمنی کر کے مرے دوست نے مارا مجھ کو
اس کو خزاں کے آنے کا کیا رنج کیا قلقروتے کٹا ہو جس کو زمانہ بہار کا
موسیٰ کے سر پہ پاؤں ہے اہل نگاہ کااس کی گلی میں خاک اڑی کوہ طور کی
اے بے خودی دل مجھے یہ بھی خبر نہیںکس دن بہار آئی میں دیوانہ کب ہوا
کدھر قفس تھا کہاں ہم تھے کس طرف یہ قیدکچھ اتفاق ہے صیاد آب و دانے کا
آخر انسان ہوں پتھر کا تو رکھتا نہیں دلاے بتو اتنا ستاؤ نہ خدارا مجھ کو
بوسہ دینے کی چیز ہے آخرنہ سہی ہر گھڑی کبھی ہی سہی
نہ یہ ہے نہ وہ ہے نہ میں ہوں نہ تو ہےہزاروں تصور اور اک آرزو ہے
دست جنوں نے پھاڑ کے پھینکا ادھر ادھردامن ابد میں ہے تو گریباں ازل میں ہے
پھر مجھ سے اس طرح کی نہ کیجے گا دل لگیخیر اس گھڑی تو آپ کا میں کر گیا لحاظ
کفر اور اسلام میں دیکھا تو نازک فرق تھادیر میں جو پاک تھا کعبے میں وہ ناپاک تھا
نہ ہو آرزو کچھ یہی آرزو ہےفقط میں ہی میں ہوں تو پھر تو ہی تو ہے
ہر سنگ میں کعبہ کے نہاں عشوۂ بت ہےکیا بانیٔ اسلام بھی غارت گر دیں تھا
ہے اگر کچھ وفا تو کیا کہنےکچھ نہیں ہے تو دل لگی ہی سہی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books