aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़रीद"
وہ چاہتا تھا کہ کاسہ خرید لے میرامیں اس کے تاج کی قیمت لگا کے لوٹ آیا
اب ہم بھی سوچتے ہیں کہ بازار گرم ہےاپنا ضمیر بیچ کے دنیا خرید لیں
پھر اس کے بعد یہ بازار دل نہیں لگناخرید لیجئے صاحب غلام آخری ہے
کسی نے مول نہ پوچھا دل شکستہ کاکوئی خرید کے ٹوٹا پیالہ کیا کرتا
یاد اور ان کی یاد کی اللہ رے محویتجیسے تمام عمر کی فرصت خرید لی
جب تک بکا نہ تھا تو کوئی پوچھتا نہ تھاتو نے خرید کر مجھے انمول کر دیا
دو چار دن کے ظلم نہیں ہیں یزید کےپیتے ہیں لوگ آج بھی پانی خرید کے
وہ ایک خواب میں میرے قریب آئے اگرمیں سارے شہر کی نیندیں خرید سکتا ہوں
گئے تھے نقد گرانمایۂ خلوص کے ساتھخرید لائے ہیں سستی عداوتیں کیا کیا
بازار آرزو میں کٹی جا رہی ہے عمرہم کو خرید لے وہ خریدار چاہئے
مجھے خرید رہے ہیں مرے سبھی اپنےمیں بک تو جاؤں مگر سامنے تو آئے کوئی
پھٹے پرانے بدن سے کسے خرید سکوںسجے ہیں کانچ کے پیکر بڑی دکانوں میں
انا پرست ہوں مل جاؤں خاک میں لیکنخرید سکتا نہیں کوئی مال زر سے مجھے
اب اس کو لوگ ستارہ شناس کہتے ہیںدکاں خرید لی طوطے کی فال والے نے
اگرچہ پھول یہ اپنے لیے خریدے ہیںکوئی جو پوچھے تو کہہ دوں گا اس نے بھیجے ہیں
ہم نے تو بازار میں دنیا بیچی اور خریدی ہےہم کو کیا معلوم کسی کو کیسے چاہا جاتا ہے
ہزاروں تمناؤں کے خوں سے ہم نےخریدی ہے اک تہمت پارسائی
غم اپنے ہی اشکوں کا خریدا ہوا ہےدل اپنی ہی حالت کا تماشائی ہے دیکھو
کوئی خوش ہو کہ خفا ہو حیرتؔہم تو ہر بات کھری کہتے ہیں
ایمان بیچنے پہ ہیں اب سب تلے ہوئےلیکن خریدو ہو جو علی گڑھ کے بھاؤ سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books