تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "ख़ाली"
شعر کے متعلقہ نتیجہ "ख़ाली"
شعر
تمہیں غیروں سے کب فرصت ہم اپنے غم سے کم خالی
چلو بس ہو چکا ملنا نہ تم خالی نہ ہم خالی
جعفر علی حسرت
شعر
مجھے یہ فکر سب کی پیاس اپنی پیاس ہے ساقی
تجھے یہ ضد کہ خالی ہے مرا پیمانہ برسوں سے
مجروح سلطانپوری
شعر
اس قدر خالی ہوا بیٹھا ہوں اپنی ذات میں
کوئی جھونکا آئے گا جانے کدھر لے جائے گا