aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "खिड़की"
اس نے بارش میں بھی کھڑکی کھول کے دیکھا نہیںبھیگنے والوں کو کل کیا کیا پریشانی ہوئی
تمہارا نام آیا اور ہم تکنے لگے رستہتمہاری یاد آئی اور کھڑکی کھول دی ہم نے
اندر کی دنیا سے ربط بڑھاؤ آنسؔباہر کھلنے والی کھڑکی بند پڑی ہے
رات تھی جب تمہارا شہر آیاپھر بھی کھڑکی تو میں نے کھول ہی لی
نہیں ہے میرے مقدر میں روشنی نہ سہییہ کھڑکی کھولو ذرا صبح کی ہوا ہی لگے
جیسے ریل کی ہر کھڑکی کی اپنی اپنی دنیا ہےکچھ منظر تو بن نہیں پاتے کچھ پیچھے رہ جاتے ہیں
سو گئے لوگ اس حویلی کےایک کھڑکی مگر کھلی ہے ابھی
دروازہ بند دیکھ کے میرے مکان کاجھونکا ہوا کا کھڑکی کے پردے ہلا گیا
کھڑکی کے رستے سے لایا کرتا ہوںمیں باہر کی دنیا خالی کمرے میں
کھڑکی نے آنکھیں کھولیدروازے کا دل دھڑکا
سورج نے اک نظر مرے زخموں پہ ڈال کےدیکھا ہے مجھ کو کھڑکی سے پھر سر نکال کے
سورج کو چونچ میں لیے مرغا کھڑا رہاکھڑکی کے پردے کھینچ دئیے رات ہو گئی
وہاں شاید کوئی بیٹھا ہوا ہےابھی کھڑکی میں اک جلتا دیا ہے
آواز کی دیوار بھی چپ چاپ کھڑی تھیکھڑکی سے جو دیکھا تو گلی اونگھ رہی تھی
کھڑکی سے جھانک کر کسی نےمنظر کو واقعہ بنایا
ایسا لگتا ہے کہ وہ بھول گیا ہے ہم کواب کبھی کھڑکی کا پردا نہیں بدلا جاتا
بہت دشوار ہے جینا کسی بھی بند کمرے میںاگر ہو بند دروازہ تو کھڑکی کھول کر رکھنا
ایک کھڑکی کھلی رہتی ہے نظر میں ہر دمایک منظر پس منظر بھی نظر آتا ہے
بند کر بیٹھے ہو گھر رد بلا کی خاطرایک کھڑکی تو کھلی رکھتے ہوا کی خاطر
آج تو ایسے بجلی چمکی بارش آئی کھڑکی بھیگیجیسے بادل کھینچ رہا ہو میرے اشکوں کی تصویریں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books