aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "खोजना"
اللہ اللہ حسن کی یہ پردہ داری دیکھیےبھید جس نے کھولنا چاہا وہ دیوانہ ہوا
جو عشق چاہتا ہے وہ ہونا نہیں ہے آجخود کو بحال کرنا ہے کھونا نہیں ہے آج
شہر کا بھی دستور وہی جنگل والاکھوجنے والے ہی اکثر کھو جاتے ہیں
خود کو ہجوم دہر میں کھونا پڑا مجھےجیسے تھے لوگ ویسا ہی ہونا پڑا مجھے
اے رشک ماہ رات کو مٹھی نہ کھولنامہدی کا چور ہاتھ سے جائے نہ چھوٹ کے
تم مری وحشتوں کے ساتھی تھےکوئی آسان تھا تمہیں کھونا؟
اگر سکون سے عمر عزیز کھونا ہوکسی کی چاہ میں خود کو تباہ کر لیجے
عمر بھر کو مرا ہونا بھی نہیں چاہتا وہمجھ کو آسانی سے کھونا بھی نہیں چاہتا وہ
چاند میں درویش ہے جگنو میں جوگیکون ہے وہ اور کس کو کھوجتا ہے
جستجو کا اک عجب سلسلہ تا عمر رہاخود کو کھونا تھا کہیں اور کہیں ڈھونڈھنا تھا
ترے ہونٹوں کے صحرا میں تری آنکھوں کے جنگل میںجو اب تک پا چکا ہوں اس کو کھونا چاہتا ہوں میں
ہنسنا رونا پانا کھونا مرنا جینا پانی پرپڑھیے تو کیا کیا لکھا ہے دریا کی پیشانی پر
ان کا دروازہ تھا مجھ سے بھی سوا مشتاق دیدمیں نے باہر کھولنا چاہا تو وہ اندر کھلا
اس کو کھونا اصل میں اس کو پانا ہےحاصل کا ہی پرتو ہے لا حاصل میں
لوگوں نے آکاش سے اونچا جا کر تمغے پائےہم نے اپنا انتر کھوجا دیوانے کہلائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books