aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ग़रीब"
ایک بوسے کے بھی نصیب نہ ہوںہونٹھ اتنے بھی اب غریب نہ ہوں
تم سن کے کیا کرو گے کہانی غریب کیجو سب کی سن رہا ہے کہیں گے اسی سے ہم
اس نے وعدہ کیا ہے آنے کارنگ دیکھو غریب خانے کا
بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہےہائے کیا چیز غریب الوطنی ہوتی ہے
سنا ہے غیر کی محفل میں تم نہ جاؤ گےکہو تو آج سجا لوں غریب خانے کو
بچوں کی فیس ان کی کتابیں قلم دواتمیری غریب آنکھوں میں اسکول چبھ گیا
غریب شہر تو فاقے سے مر گیا عارفؔامیر شہر نے ہیرے سے خودکشی کر لی
پہلو میں میرے دل کو نہ اے درد کر تلاشمدت ہوئی غریب وطن سے نکل گیا
اٹھتے ہوؤں کو سب نے سہارا دیا کلیمؔگرتے ہوئے غریب سنبھالے کہاں گئے
دفنا دیا گیا مجھے چاندی کی قبر میںمیں جس کو چاہتی تھی وہ لڑکا غریب تھا
کسی غریب کو زخمی کریں کہ قتل کریںنگاہ ناز پہ جرمانے تھوڑی ہوتے ہیں
جیسے ہو عمر بھر کا اثاثہ غریب کاکچھ اس طرح سے میں نے سنبھالے تمہارے خط
بڑے گھروں میں رہی ہے بہت زمانے تکخوشی کا جی نہیں لگتا غریب خانے میں
میں تمام تارے اٹھا اٹھا کے غریب لوگوں میں بانٹ دوںوہ جو ایک رات کو آسماں کا نظام دے مرے ہاتھ میں
مجھے تو خیر وطن چھوڑ کر اماں نہ ملیوطن بھی مجھ سے غریب الوطن کو ترسے گا
پہلے تو مجھے کہا نکالوپھر بولے غریب ہے بلا لو
اٹھ اے نقاب یار کہ بیٹھے ہیں دیر سےکتنے غریب دیدۂ پر نم لیے ہوئے
کن منزلوں لٹے ہیں محبت کے قافلےانساں زمیں پہ آج غریب الوطن سا ہے
یہ کس خطا پہ روٹھ گئی چشم التفاتیہ کب کا انتقام لیا مجھ غریب سے
کہوں تو کس سے کہوں اپنا درد دل میں غریبنہ آشنا نہ مصاحب نہ ہم نشیں کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books