aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "चाहिए"
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناںدو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
انساں کی خواہشوں کی کوئی انتہا نہیںدو گز زمیں بھی چاہیئے دو گز کفن کے بعد
اور فرازؔ چاہئیں کتنی محبتیں تجھےماؤں نے تیرے نام پر بچوں کا نام رکھ دیا
آہ کو چاہیئے اک عمر اثر ہوتے تککون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک
دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیںدوستوں کی مہربانی چاہئے
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔآدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیئے
میرے سینے میں نہیں تو تیرے سینے میں سہیہو کہیں بھی آگ لیکن آگ جلنی چاہئے
مری اپنی اور اس کی آرزو میں فرق یہ تھامجھے بس وہ اسے سارا زمانہ چاہئے تھا
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیںاک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
خامشی اچھی نہیں انکار ہونا چاہئےیہ تماشا اب سر بازار ہونا چاہئے
بیمار کو مرض کی دوا دینی چاہئےمیں پینا چاہتا ہوں پلا دینی چاہئے
اب وہی کرنے لگے دیدار سے آگے کی باتجو کبھی کہتے تھے بس دیدار ہونا چاہئے
شرط سلیقہ ہے ہر اک امر میںعیب بھی کرنے کو ہنر چاہئے
ساقی مجھے شراب کی تہمت نہیں پسندمجھ کو تری نگاہ کا الزام چاہیئے
مری زندگی تو گزری ترے ہجر کے سہارےمری موت کو بھی پیارے کوئی چاہیئے بہانہ
چاہئے خود پہ یقین کاملحوصلہ کس کا بڑھاتا ہے کوئی
عشق کو ایک عمر چاہئے اورعمر کا کوئی اعتبار نہیں
صرف ہنگامہ کھڑا کرنا مرا مقصد نہیںمیری کوشش ہے کہ یہ صورت بدلنی چاہئے
کیا ہے جو ہو گیا ہوں میں تھوڑا بہت خرابتھوڑا بہت خراب تو ہونا بھی چاہئے
میں نے اپنی خشک آنکھوں سے لہو چھلکا دیااک سمندر کہہ رہا تھا مجھ کو پانی چاہئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books