aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "चुटकी"
رات تیری یادوں نے دل کو اس طرح چھیڑاجیسے کوئی چٹکی لے نرم نرم گالوں میں
شام نے جب پلکوں پہ آتش دان لیاکچھ یادوں نے چٹکی میں لوبان لیا
ادھر چٹکی وہ دل میں لے رہے ہیںادھر اک گدگدی سی ہو رہی ہے
کوئی چٹکی سی کلیجے میں لیے جاتا ہےہم تری یاد سے غافل نہیں ہونے پاتے
اب تو خوشی کا غم ہے نہ غم کی خوشی مجھےبے حس بنا چکی ہے بہت زندگی مجھے
مل رہی ہو بڑے تپاک کے ساتھمجھ کو یکسر بھلا چکی ہو کیا
اے دل بے قرار چپ ہو جاجا چکی ہے بہار چپ ہو جا
فصل بہار آئی پیو صوفیو شراببس ہو چکی نماز مصلیٰ اٹھائیے
لوگ کہتے ہیں رات بیت چکیمجھ کو سمجھاؤ! میں شرابی ہوں
محبت، ہجر، نفرت مل چکی ہےمیں تقریباً مکمل ہو چکا ہوں
برسات تھم چکی ہے مگر ہر شجر کے پاساتنا تو ہے کہ آپ کا دامن بھگو سکے
جتنی بٹنی تھی بٹ چکی یہ زمیںاب تو بس آسمان باقی ہے
تصور میں بھی اب وہ بے نقاب آتے نہیں مجھ تکقیامت آ چکی ہے لوگ کہتے ہیں شباب آیا
میں فیصلے کی گھڑی سے گزر چکی ہوں مگرکسی کا دیدۂ حیراں مری تلاش میں ہے
اب آؤ مل کے سو رہیں تکرار ہو چکیآنکھوں میں نیند بھی ہے بہت رات کم بھی ہے
ہو چکیں غالبؔ بلائیں سب تمامایک مرگ ناگہانی اور ہے
اب تو ملیے بس لڑائی ہو چکیاب تو چلئے پیار کی باتیں کریں
اسے لے کر جو گاڑی جا چکی ہےمیں شاید اس کے نیچے آ رہا ہوں
اتنا مانوس ہوں فطرت سے کلی جب چٹکیجھک کے میں نے یہ کہا مجھ سے کچھ ارشاد کیا؟
مسکرانے کا یہی انداز تھاجب کلی چٹکی تو وہ یاد آ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books