aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "चुरा"
تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگےمیں ایک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے
تب ہم دونوں وقت چرا کر لاتے تھےاب ملتے ہیں جب بھی فرصت ہوتی ہے
چرا کے مٹھی میں دل کو چھپائے بیٹھے ہیںبہانا یہ ہے کہ مہندی لگائے بیٹھے ہیں
اب صرف لباس رہ گیا ہےوہ لے گیا کل بدن چرا کر
بھری دنیا میں فقط مجھ سے نگاہیں نہ چراعشق پر بس نہ چلے گا تری دانائی کا
بیکل بیکل رہتے ہو پر محفل کے آداب کے ساتھآنکھ چرا کر دیکھ بھی لیتے بھولے بھی بن جاتے ہو
کل تم جو بزم غیر میں آنکھیں چرا گئےکھوئے گئے ہم ایسے کہ اغیار پا گئے
او آنکھ چرا کے جانے والےہم بھی تھے کبھی تری نظر میں
نظر چرا کے وہ گزرا قریب سے لیکننظر بچا کے مجھے دیکھتا بھی جاتا تھا
پتلیاں تک بھی تو پھر جاتی ہیں دیکھو دم نزعوقت پڑتا ہے تو سب آنکھ چرا جاتے ہیں
آنکھ چرا رہا ہوں میں اپنے ہی شوق دید سےجلوۂ حسن بے پناہ تو نے یہ کیا دکھا دیا
خواب میرے چرا لئے اس نےجس کو میں نے ادھار دیں آنکھیں
گھر کی ویرانیاں لے جائے چرا کر کوئیاسی امید پہ دروازہ کھلا رکھا ہے
حسن والوں میں کوئی ایسا ہوجو مجھے مجھ سے چرا کر لے جائے
دل چرا کر لے گیا تھا کوئی شخصپوچھنے سے فائدہ، تھا کوئی شخص
یہ مٹی میرے خال و خد چرا کرترا چہرہ بناتی جا رہی ہے
دل لے گیا ہے میرا وہ سیم تن چرا کرشرما کے جو چلے ہے سارا بدن چرا کر
بے ساختہ نگاہیں جو آپس میں مل گئیںکیا منہ پر اس نے رکھ لیے آنکھیں چرا کے ہاتھ
آنکھیں نہ چرا مصحفیٔؔ ریختہ گو سےاک عمر سے تیرا ہے ثنا خوان ادھر دیکھ
دن نکلتے ہی وہ خوابوں کے جزیرے کیا ہوئےصبح کا سورج مری آنکھیں چرا کر لے گیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books