aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "चुराने"
در و دیوار پہ شکلیں سی بنانے آئیپھر یہ بارش مری تنہائی چرانے آئی
ابھی تو کہا ہی نہیں میں نے کچھابھی تم جو آنکھیں چرانے لگے
سخت مشکل ہے شیوۂ تسلیمہم بھی آخر کو جی چرانے لگے
کیسے اس کو دل کی حالت سمجھاؤںبات کروں تو آنکھ چرانے لگتا ہے
گماں نہ کیونکہ کروں تجھ پہ دل چرانے کاجھکا کے آنکھ سبب کیا ہے مسکرانے کا
کیسا جھوٹا سہارا ہے یہ دکھ سے آنکھ چرانے کاکوئی کسی کا حال سنا کر اپنا آپ چھپاتا ہے
چرانے کو چرا لایا میں جلوے روئے روشن سےمگر اب بجلیاں لپٹی ہوئی ہیں دل کے دامن سے
جی چرانے کی نہیں شرط دل زار یہاںرنج اٹھانے ہی کی ٹھہری ہے تو پھر دل سے اٹھا
تب ہم دونوں وقت چرا کر لاتے تھےاب ملتے ہیں جب بھی فرصت ہوتی ہے
چراغ چاند شفق شام پھول جھیل صباچرائیں سب نے ہی کچھ کچھ شباہتیں تیری
چراغ راہ گزر لاکھ تابناک سہیجلا کے اپنا دیا روشنی مکان میں لا
لگے منہ بھی چڑھانے دیتے دیتے گالیاں صاحبزباں بگڑی تو بگڑی تھی خبر لیجے دہن بگڑا
یوں چرائیں اس نے آنکھیں سادگی تو دیکھیےبزم میں گویا مری جانب اشارا کر دیا
چرا کے مٹھی میں دل کو چھپائے بیٹھے ہیںبہانا یہ ہے کہ مہندی لگائے بیٹھے ہیں
چراغ طور جلاؤ بڑا اندھیرا ہےذرا نقاب اٹھاؤ بڑا اندھیرا ہے
خول چہروں پہ چڑھانے نہیں آتے ہم کوگاؤں کے لوگ ہیں ہم شہر میں کم آتے ہیں
اس اندھیرے میں چراغ خواب کی خواہش نہیںیہ بھی کیا کم ہے کہ تھوڑی دیر سو جاتا ہوں میں
آئنے سے نظر چراتے ہیںجب سے اپنا جواب دیکھا ہے
آنکھیں نہ چراؤ دل میں رہ کرچوری نہ کرو خدا کے گھر میں
بھری دنیا میں فقط مجھ سے نگاہیں نہ چراعشق پر بس نہ چلے گا تری دانائی کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books