aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "चेता"
بلند آواز سے گھڑیال کہتا ہے کہ اے غافلکٹی یہ بھی گھڑی تجھ عمر سے اور تو نہیں چیتا
کل سامنے منزل تھی پیچھے مری آوازیںچلتا تو بچھڑ جاتا رکتا تو سفر جاتا
میں تو چلتا ہوں تیری یاد کے ساتھراستہ میرے ساتھ چلتا ہے
وہ کون ہے جو مرے ساتھ ساتھ چلتا ہےیہ دیکھنے کو کئی بار رک گیا ہوں میں
اس جہاں میں تو اپنا سایہ بھیروشنی ہو تو ساتھ چلتا ہے
نہ پیمانے کھنکتے ہیں نہ دور جام چلتا ہےنئی دنیا کے رندوں میں خدا کا نام چلتا ہے
سبز پیڑوں کو پتہ تک نہیں چلتا شایدزرد پتے بھرے منظر سے نکل جاتے ہیں
نہ اب وہ یادوں کا چڑھتا دریا نہ فرصتوں کی اداس برکھایوں ہی ذرا سی کسک ہے دل میں جو زخم گہرا تھا بھر گیا وہ
ٹھوکر بھی راہ عشق میں کھانی ضرور ہےچلتا نہیں ہوں راہ کو ہموار دیکھ کر
دیپ جلتے ہیں دلوں میں کہ چتا جلتی ہےاب کی دیوالی میں دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے
اے دل کی خلش چل یوں ہی سہی چلتا تو ہوں ان کی محفل میںاس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آ جائے
اندھیری رات ہے سایہ تو ہو نہیں سکتایہ کون ہے جو مرے ساتھ ساتھ چلتا ہے
چلتا ہوں تھوڑی دور ہر اک تیزرو کے ساتھپہچانتا نہیں ہوں ابھی راہ بر کو میں
سورج کے افق ہوتے ہیں منزل نہیں ہوتیسو ڈھلتا رہا جلتا رہا چلتا رہا میں
چھپے ہیں لاکھ حق کے مرحلے گم نام ہونٹوں پراسی کی بات چل جاتی ہے جس کا نام چلتا ہے
چاند چڑھتا دیکھنا بے حد سمندر پر منیرؔدیکھنا پھر بحر کو اس کی کشش سے جاگتا
تم شرافت کہاں بازار میں لے آئے ہویہ وہ سکہ ہے جو برسوں سے نہیں چلتا ہے
وقت جب کروٹیں بدلتا ہےفتنۂ حشر ساتھ چلتا ہے
شاید اس راہ پہ کچھ اور بھی راہی آئیںدھوپ میں چلتا رہوں سائے بچھائے جاؤں
تصور میں ترا در اپنے سر تک کھینچ لیتا ہوںستم گر میں نہیں چلتا تری دیوار چلتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books