aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जंग"
ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلافگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی
جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہےجنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی
لڑنے کو دل جو چاہے تو آنکھیں لڑائیےہو جنگ بھی اگر تو مزے دار جنگ ہو
بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارامیں ہار گیا جنگ مگر دل نہیں ہارا
جو گزاری نہ جا سکی ہم سےہم نے وہ زندگی گزاری ہے
آئینوں کو زنگ لگااب میں کیسا لگتا ہوں
جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھاتو ہی آیا نظر جدھر دیکھا
جو دوست ہیں وہ مانگتے ہیں صلح کی دعادشمن یہ چاہتے ہیں کہ آپس میں جنگ ہو
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کیبڑی آرزو تھی ملاقات کی
وقار خون شہیدان کربلا کی قسمیزید مورچہ جیتا ہے جنگ ہارا ہے
ملاؔ بنا دیا ہے اسے بھی محاذ جنگاک صلح کا پیام تھی اردو زباں کبھی
اتنا تو مجھے یاد ہے کچھ اس نے کہا تھاکیا اس نے کہا تھا یہ مجھے یاد نہیں ہے
ہمیں پسند نہیں جنگ میں بھی مکاریجسے نشانے پہ رکھیں بتا کے رکھتے ہیں
میلے کپڑوں کا اپنا رنگ بھی تھاپھر بھی قسمت میں جگ ہنسائی تھی
جنگ کا ہتھیار طے کچھ اور تھاتیر سینے میں اتارا اور ہے
جنگ کا شور بھی کچھ دیر تو تھم سکتا ہےپھر سے اک امن کی افواہ اڑا دی جائے
نہ بات دل کی سنوں میں نہ دل سنے میرییہ سرد جنگ ہے اپنے ہی اک مشیر کے ساتھ
یقیں ان کے وعدے پہ لانا پڑے گایہ دھوکا تو دانستہ کھانا پڑے گا
ضمیر و ذہن میں اک سرد جنگ جاری ہےکسے شکست دوں اور کس پہ فتح پاؤں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books