aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जगमगाती"
حقیقت جس جگہ ہوتی ہے تابانی بتاتی ہےکوئی پردے میں ہوتا ہے تو چلمن جگمگاتی ہے
ترے افق پہ سدا صبح جگمگاتی رہےجہاں پہ میں ہوں وہاں شام ہونے والی ہے
جھلملاتے ہوئے اشکوں کی لڑی ٹوٹ گئیجگمگاتی ہوئی برسات نے دم توڑ دیا
جگمگاتی تری آنکھوں کی قسم فرقت میںبڑے دکھ دیتی ہے یہ تاروں بھری رات مجھے
غروب شام تو دن بھر کے فاصلے پر ہےکرن طلوع کی اتری ہے جگمگاتی پھرے
سوچتا ہوں کہ اس کی یاد آخراب کسے رات بھر جگاتی ہے
افق کے آخری منظر میں جگمگاؤں میںحصار ذات سے نکلوں تو خود کو پاؤں میں
گھر آپ ہی جگمگا اٹھے گادہلیز پہ اک قدم بہت ہے
ہزاروں قمقموں سے جگمگاتا ہے یہ گھر لیکنجو من میں جھانک کے دیکھوں تو اب بھی روشنی کم ہے
سفر سفر مرے قدموں سے جگمگایا ہواطرف طرف ہے مری خاک جستجو روشن
کل رات جگاتی رہی اک خواب کی دوریاور نیند بچھاتی رہی بستر مرے آگے
دلوں کو تیرے تبسم کی یاد یوں آئیکہ جگمگا اٹھیں جس طرح مندروں میں چراغ
ستاروں آسماں کو جگمگا دو روشنی سےدسمبر آج ملنے جا رہا ہے جنوری سے
اگر آ جائے پہلو میں قمرؔ وہ ماہ کامل بھیدو عالم جگمگا اٹھیں گے دوہری چاندنی ہوگی
جگمگاتا ہوا خنجر مرے سینے میں اتارروشنی لے کے کبھی خانۂ ویران میں آ
سمیٹ لیں مہ و خورشید روشنی اپنیصلاحیت ہے زمیں میں بھی جگمگانے کی
یوں پلک پر جگمگانا دو گھڑی کا عیش ہےروشنی بن کر مرے اندر ہی اندر پھیل جا
ستاروں سے شب غم کا تو دامن جگمگا اٹھامگر آنسو بہا کر ہجر کے ماروں نے کیا پایا
انگنت سفینوں میں دیپ جگمگاتے ہیںرات نے لٹایا ہے رنگ و نور پانی پر
یوں جگمگا اٹھا ہے تری یاد سے وجودجیسے لہو سے کوئی ستارہ گزر گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books