aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जलना"
رات بھر خواب میں جلنا بھی اک بیماری ہےعشق کی آگ سے بچنے میں سمجھ داری ہے
مسلسل دھوپ میں چلنا چراغوں کی طرح جلنایہ ہنگامے تو مجھ کو وقت سے پہلے تھکا دیں گے
یہ روشنی یونہی آغوش میں نہیں آتیچراغ بن کے منڈیروں پہ جلنا پڑتا ہے
رات اس بزم میں تصویر کے مانند تھے ہمہم سے پوچھے تو کوئی شمع کا جلنا کیا تھا
شمع کی طرح سے جلنا سیکھ اوروں کے لئےگر تمنا دل میں ہے تو رونق محفل بنے
ہنوز رات ہے جلنا پڑے گا اس کو بھیکہ میرے ساتھ پگھلنا پڑے گا اس کو بھی
ہمیں بجھاتے ہیں لو پہلے سب چراغوں کیپھر ان چراغوں کے حصے کا جلنا پڑتا ہے
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناںدو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
گاہے گاہے کی ملاقات ہی اچھی ہے امیرؔقدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا
یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھبھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے
دیا خاموش ہے لیکن کسی کا دل تو جلتا ہےچلے آؤ جہاں تک روشنی معلوم ہوتی ہے
شب وصال ہے گل کر دو ان چراغوں کوخوشی کی بزم میں کیا کام جلنے والوں کا
یوں لگے دوست ترا مجھ سے خفا ہو جاناجس طرح پھول سے خوشبو کا جدا ہو جانا
ہماری مسکراہٹ پر نہ جانادیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے
میرے سینے میں نہیں تو تیرے سینے میں سہیہو کہیں بھی آگ لیکن آگ جلنی چاہئے
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دنبیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے
کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناںپھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے
اپنے جلنے میں کسی کو نہیں کرتے ہیں شریکرات ہو جائے تو ہم شمع بجھا دیتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books