aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ज़हीन"
مانا کہ تو ذہین بھی ہے خوب رو بھی ہےتجھ سا نہ میں ہوا تو بھلا کیا برا ہوا
شعورؔ خود کو ذہین آدمی سمجھتے ہیںیہ سادگی ہے تو واللہ انتہا کی ہے
خوش شکل بھی ہے وو یے الگ بات ہے مگرہم کو ذہین لوگ ہمیشہ پسند تھے
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتاایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کےوہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتاکہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیےدو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
میرؔ عمداً بھی کوئی مرتا ہےجان ہے تو جہان ہے پیارے
جب میں چلوں تو سایہ بھی اپنا نہ ساتھ دےجب تم چلو زمین چلے آسماں چلے
تجھ سا کوئی جہان میں نازک بدن کہاںیہ پنکھڑی سے ہونٹ یہ گل سا بدن کہاں
تمہارے پاؤں کے نیچے کوئی زمین نہیںکمال یہ ہے کہ پھر بھی تمہیں یقین نہیں
مجھ سا کوئی جہان میں نادان بھی نہ ہوکر کے جو عشق کہتا ہے نقصان بھی نہ ہو
اے آسمان تیرے خدا کا نہیں ہے خوفڈرتے ہیں اے زمین ترے آدمی سے ہم
حاصل کن ہے یہ جہان خرابیہی ممکن تھا اتنی عجلت میں
آہ یہ مہکی ہوئی شامیں یہ لوگوں کے ہجومدل کو کچھ بیتی ہوئی تنہائیاں یاد آ گئیں
سانس لیتی ہے وہ زمین فراقؔجس پہ وہ ناز سے گزرتے ہیں
میں پربتوں سے لڑتا رہا اور چند لوگگیلی زمین کھود کے فرہاد ہو گئے
ہے غلط گر گمان میں کچھ ہےتجھ سوا بھی جہان میں کچھ ہے
زمین جب بھی ہوئی کربلا ہمارے لیےتو آسمان سے اترا خدا ہمارے لیے
چاند کا حسن بھی زمین سے ہےچاند پر چاندنی نہیں ہوتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books