aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जाना-पहचाना"
یہ بستی جانی پہچانی بہت ہےیہاں وعدوں کی ارزانی بہت ہے
میں اب تو شہر میں اس بات سے پہچانا جاتا ہوںتمہارا ذکر کرنا اور کرتے ہی چلے جانا
کئی لوگوں نے پھلتے پھولتے پیڑوں سے جانا ہےمگر میں نے تجھے سبزے کی عریانی سے پہچانا
خاموشی میں چاہے جتنا بیگانہ پن ہولیکن اک آہٹ جانی پہچانی ہوتی ہے
مری وحشت مرے صحرا میں ان کو ڈھونڈھتی ہےجو تھے دو چار چہرے جانے پہچانے سے پہلے
یہ شہر ہے انجان کہاں رات گزاروںہے جان نہ پہچان کہاں رات گزاروں
آدمی پہچانا جاتا ہے قیافہ دیکھ کرخط کا مضموں بھانپ لیتے ہیں لفافہ دیکھ کر
اپنی پہچان کے سب رنگ مٹا دو نہ کہیںخود کو اتنا غم جاناں سے شناسا نہ کرو
جان جانے کو ہے اور رقص میں پروانہ ہےکتنا رنگین محبت ترا افسانہ ہے
جانے کیا محفل پروانہ میں دیکھا اس نےپھر زباں کھل نہ سکی شمع جو خاموش ہوئی
مسکراتے ہوئے ملتا ہوں کسی سے جو ظفرؔصاف پہچان لیا جاتا ہوں رویا ہوا میں
وہ تو کہیے آپ کی خوشبو نے پہچانا مجھےعطر کہہ کے جانے کیا کیا بیچتے عطار لوگ
ادا کو تری میرا جی جانتا ہےحریف اپنا ہر کوئی پہچانتا ہے
وہ اردو کا مسافر ہے یہی پہچان ہے اس کیجدھر سے بھی گزرتا ہے سلیقہ چھوڑ جاتا ہے
خدا جانے گریباں کس کے ہیں اور ہاتھ کس کے ہیںاندھیرے میں کسی کی شکل پہچانی نہیں جاتی
تم کو بھی پہچان نہیں ہے شاید میری الجھن کیلیکن ہم ملتے رہتے تو اچھا ہی رہتا جانم
ہوتی کہاں ہے دل سے جدا دل کی آرزوجاتا کہاں ہے شمع کو پروانہ چھوڑ کر
لاکھ چاہا کہ ہو پہچان کوئی اپنی بھیکاش ہم آپ کے ہی نام سے جانے جاتے
محبت آشنا دل مذہب و ملت کو کیا جانےہوئی روشن جہاں بھی شمع پروانہ وہیں آیا
جو جلاتا ہے کسی کو خود بھی جلتا ہے ضرورشمع بھی جلتی رہی پروانہ جل جانے کے بعد
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books