aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जुनून-ए-शौक़"
وہ آئیں گے تو آئیں گے جنون شوق ابھارنےوہ جائیں گے تو جائیں گے خرابیاں کیے ہوئے
حسیں ہے شہر تو عجلت میں کیوں گزر جائیںجنون شوق اسے بھی نہال کر جائیں
جنون کو وہ بناوٹ سمجھ رہا ہے ابھییہ سن لیا ہے کسی سے کہ میرے گھر بھی ہے
وہ بلاتے تو ہیں مجھ کو مگر اے جذبۂ دلشوق اتنا بھی نہ بڑھ جائے کہ جائے نہ بنے
داستان شوق کتنی بار دہرائی گئیسننے والوں میں توجہ کی کمی پائی گئی
جہاں میں ہو گئی نا حق تری جفا بد نامکچھ اہل شوق کو دار و رسن سے پیار بھی ہے
غم جہاں کے تقاضے شدید ہیں ورنہجنون کوچۂ دلدار ہم بھی رکھتے ہیں
جنون قافلہ سازی ترا قبول مگریہ راہ تنگ نہ ہو جائے شہسواروں پر
جنون محبت یہاں تک تو پہنچاکہ ترک محبت کیا چاہتا ہوں
تاریکیوں کے پار چمکتی ہے کوئی شےشاید مرے جنون سفر کی امنگ ہے
جنون محبت نے یہ دن دکھایاکہ دنیا میں رسوا ہوا چاہتا ہوں
ہزار منزل غم سے گزر چکے لیکنابھی جنون محبت کی ابتدا بھی نہیں
صبر کی تکرار تھی جوش و جنون عشق سےزندگی بھر دل مجھے میں دل کو سمجھاتا رہا
گر کیا ناصح نے ہم کو قید اچھا یوں سہییہ جنون عشق کے انداز چھٹ جاویں گے کیا
کیا کوہ کن کی کوہ کنی کیا جنون قیسوادیٔ عشق میں یہ مقام ابتدا کے ہیں
جو راہ اہل خرد کے لیے ہے لا محدودجنون عشق میں وہ چند گام ہوتی ہے
محو دید چمن شوق ہے پھر دیدۂ شوقگل شاداب وہی بلبل شیدا ہے وہی
جذبۂ بے اختیار شوق دیکھا چاہئےسینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
لذت سجدۂ ہائے شوق نہ پوچھہائے وہ اتصال ناز و نیاز
مسافران رہ شوق سست گام ہو کیوںقدم بڑھائے ہوئے ہاں قدم بڑھائے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books