aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जोश-ए-जुनूँ"
کمال جوش جنوں میں رہا میں گرم طوافخدا کا شکر سلامت رہا حرم کا غلاف
جوش جنوں میں لطف تصور نہ پوچھیےپھرتے ہیں ساتھ ساتھ انہیں ہم لیے ہوئے
جوش جنوں میں وہ ترے وحشی کا چیخنابند اپنے ہاتھ سے در زنداں کیے ہوئے
ہمارے کام آخر آ گیا جوش جنوں ورنہخرد کی رہبری میں ہم خدا جانے کہاں جاتے
سب کو ہم بھول گئے جوش جنوں میں لیکناک تری یاد تھی ایسی جو بھلائی نہ گئی
ہے مرا ضبط جنوں جوش جنوں سے بڑھ کرننگ ہے میرے لیے چاک گریباں ہونا
کیا ہنگامۂ گل نے مرا جوش جنوں تازہادھر آئی بہار ایدھر گریباں کا رفو ٹوٹا
اب نہ وہ شورش رفتار نہ وہ جوش جنوںہم کہاں پھنس گئے یاران سبک گام کے ساتھ
بڑھتی گئیں جفائیں جہاں راہ شوق میںجوش جنوں بڑھاتا گیا تیز تر مجھے
کھلنے سے ایک جسم کے سو عیب ڈھک گئےعریاں تنی بھی جوش جنوں میں لباس ہے
اک نہ اک ظلمت سے جب وابستہ رہنا ہے تو جوشؔزندگی پر سایۂ زلف پریشاں کیوں نہ ہو
اور ہوتے ہیں جو محفل میں خموش آتے ہیںآندھیاں آتی ہیں جب حضرت جوشؔ آتے ہیں
ان دنوں شہر سے جی سخت بتنگ آیا ہےلے چل اے جوش جنوں سوئے بیاباں مجھ کو
چپہ چپہ اس کی گلی کا رہا ہے میرے زیر قدمجوش جنوں سے عزم سفر تک ایک کہانی بیچ میں ہے
تمہاری مصلحت اچھی کہ اپنا یہ جنوں بہترسنبھل کر گرنے والو ہم تو گر گر کر سنبھلے ہیں
جنوں ہوتا ہے چھا جاتی ہے حیرتکمال عقل اک دیوانہ پن ہے
دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہاررقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ
بکھری ہر سو پڑی ہیں زنجیریںجوش رنگینیٔ بہار نہ پوچھ
جوش تکمیل تمنا ہے خدا خیر کرےخاک ہونے کا اندیشہ ہے خدا خیر کرے
کر علاج جوش وحشت چارہ گرلا دے اک جنگل مجھے بازار سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books