aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ज्ञानी"
محبت کی سلطانی ہے سب جگت میںکہ اس سم نہیں کوئی گیانی و دانی
اس قمرؔ کو ہے خود اب اپنے ہی چہرے کی تلاشجس کو دنیا نے کہا آج کا گیانی ہے یہی
سیر کر دنیا کی غافل زندگانی پھر کہاںزندگی گر کچھ رہی تو یہ جوانی پھر کہاں
حیا نہیں ہے زمانے کی آنکھ میں باقیخدا کرے کہ جوانی تری رہے بے داغ
رات بھی نیند بھی کہانی بھیہائے کیا چیز ہے جوانی بھی
کب وہ سنتا ہے کہانی میریاور پھر وہ بھی زبانی میری
سنے جاتے نہ تھے تم سے مرے دن رات کے شکوےکفن سرکاؤ میری بے زبانی دیکھتے جاؤ
کسی کا عہد جوانی میں پارسا ہوناقسم خدا کی یہ توہین ہے جوانی کی
کہتے ہیں عمر رفتہ کبھی لوٹتی نہیںجا مے کدے سے میری جوانی اٹھا کے لا
جوانی کیا ہوئی اک رات کی کہانی ہوئیبدن پرانا ہوا روح بھی پرانی ہوئی
ادب تعلیم کا جوہر ہے زیور ہے جوانی کاوہی شاگرد ہیں جو خدمت استاد کرتے ہیں
غلط فہمیوں میں جوانی گزاریکبھی وہ نہ سمجھے کبھی ہم نہ سمجھے
ذکر جب چھڑ گیا قیامت کابات پہنچی تری جوانی تک
ہجر کو حوصلہ اور وصل کو فرصت درکاراک محبت کے لیے ایک جوانی کم ہے
بچ جائے جوانی میں جو دنیا کی ہوا سےہوتا ہے فرشتہ کوئی انساں نہیں ہوتا
آنکھوں کے خواب دل کی جوانی بھی لے گیاوہ اپنے ساتھ میری کہانی بھی لے گیا
اک ادا مستانہ سر سے پاؤں تک چھائی ہوئیاف تری کافر جوانی جوش پر آئی ہوئی
اب جو اک حسرت جوانی ہےعمر رفتہ کی یہ نشانی ہے
وہ کچھ مسکرانا وہ کچھ جھینپ جاناجوانی ادائیں سکھاتی ہیں کیا کیا
جوانی کو بچا سکتے تو ہیں ہر داغ سے واعظمگر ایسی جوانی کو جوانی کون کہتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books