aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ढूँढना"
نیند کو ڈھونڈ کے لانے کی دوائیں تھیں بہتکام مشکل تو کوئی خواب حسیں ڈھونڈھنا تھا
دل بھی بچے کی طرح ضد پہ اڑا تھا اپناجو جہاں تھا ہی نہیں اس کو وہیں ڈھونڈھنا تھا
جستجو کا اک عجب سلسلہ تا عمر رہاخود کو کھونا تھا کہیں اور کہیں ڈھونڈھنا تھا
وہ بھیڑ ہے کہ ڈھونڈھنا تیرا تو درکنارخود کھویا جا رہا ہوں ہجوم خیال میں
خود اپنے آپ کو ویسے بھی ڈھونڈھنا ہوگاصدائیں دے کے مجھے یوں بھی چھپ رہے گا کوئی
گھر کے باہر ڈھونڈھتا رہتا ہوں دنیاگھر کے اندر دنیا داری رہتی ہے
جنہیں میں ڈھونڈھتا تھا آسمانوں میں زمینوں میںوہ نکلے میرے ظلمت خانۂ دل کے مکینوں میں
کس سے پوچھوں کہ کہاں گم ہوں کئی برسوں سےہر جگہ ڈھونڈھتا پھرتا ہے مجھے گھر میرا
نیندوں میں پھر رہا ہوں اسے ڈھونڈھتا ہواشامل جو ایک خواب مرے رتجگے میں تھا
اک کھلونا جوگی سے کھو گیا تھا بچپن میںڈھونڈھتا پھرا اس کو وہ نگر نگر تنہا
کوئی مجھ کو ڈھونڈھنے والابھول گیا ہے رستہ مجھ میں
کچھ اتنی روشنی میں تھے چہروں کے آئنہدل اس کو ڈھونڈھتا تھا جسے جانتا نہ تھا
مگر گرفت میں آتا نہیں بدن اس کاخیال ڈھونڈھتا رہتا ہے استعارہ کوئی
کیا ڈھونڈھنے جاؤں میں کسی کواپنا مجھے خود پتا نہیں ہے
آسماں ایک سلگتا ہوا صحرا ہے جہاںڈھونڈھتا پھرتا ہے خود اپنا ہی سایا سورج
ثابت ہوا سکون دل و جاں کہیں نہیںرشتوں میں ڈھونڈھتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی
دل کی دھڑکن کو سنا غور سے کل رات عدیلؔجس کو میں ڈھونڈھتا رہتا ہوں بسا ہے مجھ میں
دیر و کعبہ میں بھٹکتے پھر رہے ہیں رات دنڈھونڈھنے سے بھی تو بندوں کو خدا ملتا نہیں
ڈھونڈھنے پر بھی نہ ملتا تھا مجھے اپنا وجودمیں تلاش دوست میں یوں بے نشاں تھا دوستو
اندھیروں میں اجالے ڈھونڈھتا ہوںیہ حسن ظن ہے یا دیوانہ پن ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books