aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तज"
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہےلمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
زندگی پر اس سے بڑھ کر طنز کیا ہوگا فرازؔاس کا یہ کہنا کہ تو شاعر ہے دیوانہ نہیں
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میںتو میرا شوق دیکھ مرا انتظار دیکھ
وہ طنز کو بھی حسن طلب جان خوش ہوئےالٹا پڑھا گیا، مرا پیغام اور تھا
کوئی الزام کوئی طنز کوئی رسوائیدن بہت ہو گئے یاروں نے عنایت نہیں کی
میری کم گوئی پہ جو طنز کیا کرتے ہیںمیری کم گوئی کے اسباب سے ناواقف ہیں
تجھ سے بچھڑے گاؤں چھوٹا شہر میں آ کر بسےتج دیئے سب سنگی ساتھی تیاگ ڈالا دیس بھی
کوئی بھوکا جو فرط ضعف سے کچھ لڑکھڑا جائےتو دنیا طنز کستی ہے اسے مد مست کہتی ہے
طنز کا زہر بھرا ہوتا ہے اب باتوں میںلطف کیا آئے گا لوگوں سے ملاقاتوں میں
کیا خبر تھی کہ مجھے اس نے جکڑ لینا ہےمیں اداسی پہ بہت طنز کیا کرتا تھا
کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گییوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکناسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہےہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلومکہ تو نہیں تھا ترے ساتھ ایک دنیا تھی
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہمتو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
کوئی سمجھے تو ایک بات کہوںعشق توفیق ہے گناہ نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books