aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तन्हा-रवी"
جان تنہا پہ گزر جائیں ہزاروں صدمےآنکھ سے اشک رواں ہوں یہ ضروری تو نہیں
کوئی تازہ لگاؤ زخم دل پرپرانی یہ نشانی ہو رہی ہے
جو منزلوں کے نشانات دے رہی ہیں تمہیںہماری گونج بھی شامل ہے ان صداؤں میں
لرز رہی ہے زمیں سہمی لڑکیوں کی طرحپکارتی ہے کہ تنہا نہ چھوڑ کر جانا
تنہا ترے ماتم میں نہیں شام سیہ پوشرہتا ہے سدا چاک گریبان سحر بھی
زمیں آباد ہوتی جا رہی ہےکہاں جائے گی تنہائی ہماری
منزلیں سمتیں بدلتی جا رہی ہیں روز و شباس بھری دنیا میں ہے انسان تنہا راہ رو
جسم نے روح رواں سے یہ کہا تربت میںاب مجھے چھوڑ کے تنہا تو کہاں جاتی ہے
میں جب بھی لڑا حق کے لیے اپنے عدو سےمیداں میں رہی کوئی نہ تلوار سلامت
عجیب شے ہے تصور کی کار فرمائیہزار محفل رنگیں شریک تنہائی
کسی کے شوخ بدن کی ضرورتوں کی طرحتمام رات سلگتی رہی ہے تنہائی
ہر کتاب صحبت رنگیں کے معنی دیکھ کرفرد تنہائی کے مضموں کوں کیا ہوں انتخاب
اکیلا ہو رہ دنیا میں گر چاہے بہت جیناہوئی ہے فیض تنہائی سے عمر خضر طولانی
میں تنہائی کو اپنا ہم سفر کیا مان بیٹھامجھے لگتا ہے میرے ساتھ دنیا چل رہی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books