aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तहत"
کس تصور کے تحت ربط کی منزل میں رہاکس وسیلے کے تأثر کا نگہبان تھا میں
تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھااس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا
دلی میں آج بھیک بھی ملتی نہیں انہیںتھا کل تلک دماغ جنہیں تاج و تخت کا
جو لوگ گزرتے ہیں مسلسل رہ دل سےدن عید کا ان کو ہو مبارک تہ دل سے
دریا کے کنارے پہ مری لاش پڑی تھیاور پانی کی تہہ میں وہ مجھے ڈھونڈ رہا تھا
بیلچے لاؤ کھولو زمیں کی تہیںمیں کہاں دفن ہوں کچھ پتا تو چلے
اس دور میں انسان کا چہرہ نہیں ملتاکب سے میں نقابوں کی تہیں کھول رہا ہوں
موجوں کی سیاست سے مایوس نہ ہو فانیؔگرداب کی ہر تہہ میں ساحل نظر آتا ہے
ذرا دریا کی تہہ تک تو پہنچ جانے کی ہمت کرتو پھر اے ڈوبنے والے کنارا ہی کنارا ہے
ایک وارث ہمیشہ ہوتا ہےتخت خالی رہا نہیں کرتا
یہی جمہوریت کا نقص ہے جو تخت شاہی پرکبھی مکار بیٹھے ہیں کبھی غدار بیٹھے ہیں
سلام ان پہ تہ تیغ بھی جنہوں نے کہاجو تیرا حکم جو تیری رضا جو تو چاہے
ان آنکھوں میں کودنے والو تم کو اتنا دھیان رہےوہ جھیلیں پایاب ہیں لیکن ان کی تہہ پتھریلی ہے
ایک قبرستان میں گھر مل رہا ہےجس میں تہہ خانوں سے تہہ خانے لگے ہیں
جو کہتا تھا زمیں کو میں ستاروں سے سجا دوں گاوہی بستی کی تہ میں رکھ گیا چنگاریاں اپنی
زمیں کے گرد بھی پانی زمیں کی تہہ میں بھییہ شہر جم کے کھڑا ہے جو تیرتا ہی نہ ہو
فقیر شہر بھی رہا ہوں شہریارؔ بھی مگرجو اطمینان فقر میں ہے تاج و تخت میں نہیں
دیکھا اسے تو آنکھ سے آنسو نکل پڑےدریا اگرچہ خشک تھا پانی تہوں میں تھا
مرے سینے میں دل ہے یا کوئی شہزادۂ خود سرکسی دن اس کو تاج و تخت سے محروم کر دیکھوں
کوئی اس دل کا حال کیا جانےایک خواہش ہزار تہہ خانے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books