aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ताक़त"
دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہےپر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے
جو وقت ختنہ میں چیخا تو نائی نے کہا ہنس کرمسلمانی میں طاقت خون ہی بہنے سے آتی ہے
کیوں جل گیا نہ تاب رخ یار دیکھ کرجلتا ہوں اپنی طاقت دیدار دیکھ کر
رہی نہ طاقت گفتار اور اگر ہو بھیتو کس امید پہ کہیے کہ آرزو کیا ہے
نہ مجھ کو کہنے کی طاقت کہوں تو کیا احوالنہ اس کو سننے کی فرصت کہوں تو کس سے کہوں
آزاد تو برسوں سے ہیں ارباب گلستاںآئی نہ مگر طاقت پرواز ابھی تک
دل کو نیاز حسرت دیدار کر چکےدیکھا تو ہم میں طاقت دیدار بھی نہیں
کیوں بڑھاتے ہو اختلاط بہتہم کو طاقت نہیں جدائی کی
آزادی نے بازو بھی سلامت نہیں رکھےاے طاقت پرواز تجھے لائیں کہاں سے
شوخیٔ حسن کے نظارے کی طاقت ہے کہاںطفل ناداں ہوں میں بجلی سے دہل جاتا ہوں
پھر اس مذاق کو جمہوریت کا نام دیاہمیں ڈرانے لگے وہ ہماری طاقت سے
جمہوریت کی لاش پہ طاقت ہے خندہ زناس برہنہ نظام میں ہر آدمی کی خیر
ہوں گرفتار الفت صیادورنہ باقی ہے طاقت پرواز
بے عشق عمر کٹ نہیں سکتی ہے اور یاںطاقت بقدر لذت آزار بھی نہیں
اڑ گئی پر سے طاقت پروازکہیں صیاد اب رہا نہ کرے
مانگنے پر کیا نہ دے گا طاقت صبر و سکونجس نے بے مانگے عطا کر دی پریشانی مجھے
ہمارے دل کو اب طاقت نہیں صدمہ اٹھانے کیبہت بھانے لگے جو اوس سے ملنا چھوڑ دیتے ہیں
دکھائی خواب میں دی تھی ٹک اک منہ کی جھلک ہم کوںنہیں طاقت انکھیوں کے کھولنے کی اب تلک ہم کوں
زمانے کو ہلا دینے کے دعوے باندھنے والوزمانے کو ہلا دینے کی طاقت ہم بھی رکھتے ہیں
خدا کے سامنے جو سر یقیں کے ساتھ جھک جائےکسی طاقت کے آگے پھر کبھی وہ خم نہیں ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books