aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "थकन"
دن بھر کی مشقت سے بدن چور ہے لیکنماں نے مجھے دیکھا تو تھکن بھول گئی ہے
تھکن سے چور ہے سارا وجود اب میرامیں بوجھ اتنے غموں کا تو ڈھو نہیں سکتا
لگتا ہے کئی راتوں کا جاگا تھا مصورتصویر کی آنکھوں سے تھکن جھانک رہی ہے
فلسفے سارے کتابوں میں الجھ کر رہ گئےدرس گاہوں میں نصابوں کی تھکن باقی رہی
میں اک شجر کی طرح رہگزر میں ٹھہرا ہوںتھکن اتار کے تو کس طرف روانہ ہوا
تھکن بہت تھی مگر سایۂ شجر میں جمالؔمیں بیٹھتا تو مرا ہم سفر چلا جاتا
بہ وقت شام سمندر میں گر گیا سورجتمام دن کی تھکن سے نڈھال ایسا تھا
منزل کا پتا ہے نہ کسی راہ گزر کابس ایک تھکن ہے کہ جو حاصل ہے سفر کا
الجھتے رہنے میں کچھ بھی نہیں تھکن کے سوابہت حقیر ہیں ہم تم بڑی ہے یہ دنیا
آج تک یاد ہے وہ شام جدائی کا سماںتیری آواز کی لرزش ترے لہجے کی تھکن
پھر یوں ہوا تھکن کا نشہ اور بڑھ گیاآنکھوں میں ڈوبتا ہوا جادہ لگا ہمیں
دفتر کی تھکن اوڑھ کے تم جس سے ملے ہواس شخص کے تازہ لب و رخسار تو دیکھو
لوٹ بھی آیا تو صدیوں کی تھکن لائے گاصبح کا بھولا ہوا شام کو گھر آنے تک
وسوسے دل میں نہ رکھ خوف رسن لے کے نہ چلعزم منزل ہے تو ہمراہ تھکن لے کے نہ چل
احساس تھکن کا مجھے پل بھر نہیں ہوتارستے میں اگر میل کا پتھر نہیں ہوتا
نیند کے واسطے ویسے بھی ضروری ہے تھکنپیاس بھڑکائیں کسی سائے کا پیچھا کر آئیں
کون ہے تجھ سا جو بانٹے مری دن بھر کی تھکنمضمحل رات ہے بستر کا بدن دکھتا ہے
یہ گواہی ترے سفر کی ہےیہ تھکن کیوں اتارتا ہے میاں
پاؤں رکتے ہی نہیں ذہن ٹھہرتا ہی نہیںکوئی نشہ ہے تھکن کا کہ اترتا ہی نہیں
کچھ اجنبی رستوں سے چراغوں کی تھکن کابے نام سا رشتہ ہے تو بے نام ہی رہ جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books